2024 September 17
پنجاب کی جیلوں میں مجالس کے خصوصی انتظامات کی ہدایات جاری
مندرجات: ٢٢٥١ تاریخ اشاعت: ٠٣ August ٢٠٢٢ - ٢٢:٣٢ مشاہدات: 1017
خبریں » پبلک
پنجاب کی جیلوں میں مجالس کے خصوصی انتظامات کی ہدایات جاری
پنجاب کی جیلوں میں مجالس کے خصوصی انتظامات کی ہدایات جاری

 پنجاب بھر کی تمام جیلوں میں محرم الحرام کی مناسبت سے مجالس عزاء اور جلوس ہائے عزا کے انعقاد کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہے۔

آئی جی جیل نے تمام سپرنٹنڈنٹ جیل کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ سپرنٹنڈنٹس جیل سمیت تمام سٹاف صبح سے شام تک ڈیوٹی پر موجود رہے گا، کسی بھی افسر یا ملازم کو چھٹی پر نہیں بھیجا جائے گا۔ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ ایک ڈیوٹی افسر ہمہ وقت اہل تشیع کی مجلس کی جگہ پر موجود رہے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں محرم الحرام 1444ھ علماء خطباء واعظین بانیان مجالس ماتمی و نوحہ خواں حضرات کے نام علامہ ساجد کا پیغام

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریزرو فورس تشکیل دی جائے اور سپرنٹنڈنٹ جیل ضلعی انتظامیہ سے بھی رابطے میں رہے گا۔

آئی جی جیل نے ہدایت کی ہے کہ میڈیکل آفیسر اہل تشیع کی مجالس کیلئے سہولیات کا بندوبست رکھیں گے، مجالس کیلئے نوحہ خواں، ذاکر اور عالم دین کا انتظام جیل سے ہی کیا جائے گا جبکہ ہر قسم کا سامان مکمل تلاشی کے بعد ہی جیل کے اندر بھیجا جائے گا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال پر ریجنل ڈی آئی جی بذات خود موقع پر پہنچیں گے۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی