2024 April 25
تکفیریوں اور ناصبیوں کو شکست، بین المسالک ہم آہنگی کمیٹی کے قیام کا اعلان
مندرجات: ٢٢٠٢ تاریخ اشاعت: ٢٦ January ٢٠٢٢ - ١٧:١٣ مشاہدات: 1231
خبریں » پبلک
تکفیریوں اور ناصبیوں کو شکست، بین المسالک ہم آہنگی کمیٹی کے قیام کا اعلان

پاکستان میں بسنے والے محب وطن شیعہ اور سنی مسلمانوں نے ایک مرتبہ پھر بھارت نواز ملک دشمن تکفیریوں اور ناصبیوں کی سازش کو ناکام بنادیااورشہرکو فرقہ واریت سے نجات دلانے کے لئے بین المسالک ہم آہنگی کمیٹی کے قیام کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ضلع ملیر گہنور علی لغاری صاحب، ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر صاحب اور ونگ کمانڈر کرنل عمرفاروق صاحب کے ہمراہ جعفرطیار ایکشن کمیٹی کے سرپرست علامہ ڈاکٹر سید نسیم حیدرزیدی، سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر سید احسن عباس رضوی، مرکزی تنظیم عزا کے سیکریٹری سبط رضا، غازی عباس ٹرسٹ کے چیئرمین مرتضیٰ محمد عابدی، مرکزی تنظیم عزاداری کے رہنما شاہ عالم زیدی ایس یو سی رہنما مولانا محمد حسین الحسینی ودیگر کا جامعہ مجددیہ نعیمیہ صاحبداد گوٹھ ملیر کا خیر سگالی دورہ۔

یہ خبر بھی پڑھیں مفتی طارق مسعود کی خلیفۃ المسلمین، امام المتقین مولا علیؑ کی شان میں گستاخی، ویڈیو وائرل

وفد نے مہتم جامعہ داعی اتحاد بین المسلمین مفتی محمد جان نعیمی ودیگر اساتیذ سے ملاقات کی، اس موقع پر بین المسالک ہم آہنگی شیعہ سنی مکالمے کے موضوعات پر گفتگوہوئی،علمائے کرام نے فرقہ پرست عناصرکی جانب سے جاری نفرت انگیز مہم کی مذمت اور آئندہ بھی باہمی رابطوں اور ملاقاتوں پر اتفاق کیا، سول وعسکری حکام کی جانب سےجلدضلعی بین المسالک ہم آہنگی کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا گیا تاکہ مسالک کے درمیان کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے فوری حل کیلئےمثبت کردار ادا کیا جاسکے۔

واضح رہے کہ 15 جنوری کو جعفرطیارسوسائٹی ملیر کراچی میں منعقدہ ایک مجلس عزا میں ایک ذاکر نوید عاشق کے خطاب کو بنیاد بناکر ملک دشمن کالعدم سپاہ صحابہ اور اس کے اتحادی ناصبی عناصر نے ملک بھر بالخصوص شہر قائد میں فرقہ وارانہ منافرت پر مبنی ایک مذموم مہم کا آغاز کیا ہوا تھا جس کو ناکام بنانے کیلئےشیعہ علماء واکابرین نے شہر کی ایک بڑی اہل سنت جامعہ کا خیرسگالی دورہ کیا۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات