2024 September 14
سعودی عرب اور امارات کے وحشیانہ اور بہیمانہ حملوں کا جواب حملوں سے دیا جائےگا
مندرجات: ٢٢٠١ تاریخ اشاعت: ٢٦ January ٢٠٢٢ - ١٧:٠٧ مشاہدات: 1352
خبریں » پبلک
سعودی عرب اور امارات کے وحشیانہ اور بہیمانہ حملوں کا جواب حملوں سے دیا جائےگا

یمنی عوام کا خون بہانے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے، اگر امارات نے یمن پر وحشیانہ حملوں کا سلسلہ بند نہ کیا تو اسے یمنی فوج اور قبائل کے دردناک اور بڑے دفاعی حملوں کا سامنا کرنا پڑےگا۔
 
 قومی سالویشن حکومت کے وزیر اعظم کے مشیرحمید عبدالقادر نے کہا کہ اگر اماراتی حکام، یمن کے خلاف جارحیت سے باز نہ آئے تو انہیں یمنی فوج اور قبائل کے بڑے اور دردناک حملوں کا سامنا کرنا پڑےگا۔

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب اور امارات کے وحشیانہ اور بہیمانہ حملوں کا جواب حملوں سے دیا جائےگا۔ یمنی عوام کا خون بہانے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے، اگر امارات نے یمن پر وحشیانہ حملوں کا سلسلہ بند نہ کیا تو اسے یمنی فوج اور قبائل کے دردناک اور بڑے دفاعی حملوں کا سامنا کرنا پڑےگا۔

 انھوں نے کہا کہ امن و صلح کی کسی بھی کوشش سے پہلے یمن پر سعودی عرب اور امارات کے ہوائی حملوں کا خاتمہ ضروری ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ چند دنوں میں یمن نے امارات کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں ابو ظہبی اور دبئی کے حساس علاقوں کو ڈرونز اور میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے جس کے بعد امارات کے تیل کی ترسیلات متوقف ہوگئیں۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی