2024 March 29
اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں آج سے ہفتے وحدت کا آغاز ہو گیا ہے
مندرجات: ٢١٠٩ تاریخ اشاعت: ١٩ October ٢٠٢١ - ١٤:٥٣ مشاہدات: 1376
خبریں » پبلک
اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں آج سے ہفتے وحدت کا آغاز ہو گیا ہے

اہل سنت والجماعت 12 ربیع الاول کو جبکہ شیعہ حضرات 17 ربیع الاول کو پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے یوم ولادت کے طور پر مناتے ہیں جسے ایران اور بہت سے اسلامی و غیر اسلامی ممالک میں ہفتۂ وحدت کے طور پر منایا جاتا ہے۔

اسلامی انقلاب کے بانی امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد پیدا کرنے کے مقصد سے اس مناسبت کو اتحاد کے مظہر کے طور پر استعمال کیا اور 12-17 ربیع الاول کے دورانیے کو ہفتۂ وحدت کا نام دے دیا گیا۔

یہ ہفتہ، اسلامی دنیا میں اتحاد و اتفاق کی ضرورت پر پہلے سے زیادہ توجہ دینے  کے لئے مناسب موقع ہے۔ ایسے حالات میں جب امت اسلامیہ پر چاروں طرف سے اور مختلف شکلوں میں اسلام دشمن طاقتوں کی جانب سے یلغار ہو رہی ہو، نبی رحمت (ص) سے منسوب ان ایام کی افادیت، اہمیت اور برکت پہلے سے زیادہ نمایاں ہوتی دکھاتی دیتی ہے۔

مسلمان فرقوں کے مابین نظریاتی طور پر بعض جزوی مسائل میں اختلاف ضرور ہے تاہم  اللہ کی وحدانیت، آسمانی کتاب، پیغمبر اور قبلہ جیسے بنیادی مسائل میں وہ اشتراک نظر رکھتے ہیں۔ اسی طرح اہم عبادتوں جیسے نماز، روزہ، حج و زکات میں بھی سبھی فرزندان اسلام متفق ہیں اور انہیں بنیادی مسائل و مناسک کی بنیاد پر نبی رحمت کے نام مبارک کے سائے میں امت اسلامیہ متفق ہو کر ایک پلیٹ فارم پر با آسانی اکٹھا ہو سکتی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی ریڈیو و ٹی وی نشریات کا ادارہ ہفتۂ وحدت کے آغاز پر سبھی فرزندان اسلام کو پیغمبر اسلام، رحمت مجسم حضرت رسالتمآب صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے یوم ولادت با سعادت کی مبارکباد پیش کرتا ہے۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات