2024 April 24
شیعہ کافر کہنے والوں کو مفسر قرآن شیخ محسن نجفی کا تاریخی جواب
مندرجات: ٢٠٧٤ تاریخ اشاعت: ٢٩ September ٢٠٢١ - ١٨:٣٠ مشاہدات: 1494
خبریں » پبلک
شیعہ کافر کہنے والوں کو مفسر قرآن شیخ محسن نجفی کا تاریخی جواب

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علماء و ذاکرین کانفرنس سے بزرگ عالم دین ،مفسر قرآن و پرنسپل جامعہ الکوثر اسلام آباد علامہ شیخ محسن نجفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی ملک کے ادارے اور حکومت کا ایک تکفیری جماعت سے مل کر اس ملک کے محب وطن شہریوں یا مخصوص علاقے یا عقائد کے لوگوں کو امتیازی سلوک کا نشانہ بنانا کسی صورت حب الوطنی نہیں ہے اور نہ ہی وطن کے مفاد میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم محب وطن ہیں اور ہم سے بڑا کوئی محب وطن نہیں ہے۔ ہم اس کانفرنس سے آپ کو پیغام دے رہے ہیں کہ ملت تشیع سے امتیازی سلوک کر آپ حب الوطنی نہیں کر رہے۔

یہ خبر بھی پڑھیںاسلام آباد علماء و ذاکرین کانفرنس، عزاداری نہیں رکے گی، علی ولی اللہ کی صدائیں پہلے سے زیادہ گونجیں گی، علامہ شہنشاہ نقوی

” علامہ شیخ محسن نجفی نے ملک دشمن اور شیعہ کافر کے نعرے لگانے والوں کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ’’ شیعوں کو کافر کافر کہنے کا مطلب پتا ہے تمہیں ؟ اہل سنت کی مستند کتب صحاح ستہ یعنی دو صحیحین ( صحیح بخاری ، صحیح مسلم ) اور چار سنن ( ترمذی , ابوداود , نسائی، ابن ماجہ)میں ایک سو باسٹھ (162) شیعہ راوی ہیں جن سے پندرہ ہزار چھ سو( 15600) روایتیں روایت کی گئی ہیں ۔اگر شیعوں کو کافر کہتے ہو تو پھر تمہیں صحاح ستہ سے ہاتھ اٹھانا پڑے گا۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات