2024 March 29
نہتے کشمیریوں کے قاتل بھارتی آرمی چیف کا پہلا دورہ سعودی عرب اور عرب امارات، پاکستانیوں کے زخموں پر نمک پاشی
مندرجات: ١٨٣١ تاریخ اشاعت: ٠٧ December ٢٠٢٠ - ١٣:٢٢ مشاہدات: 2017
خبریں » پبلک
نہتے کشمیریوں کے قاتل بھارتی آرمی چیف کا پہلا دورہ سعودی عرب اور عرب امارات، پاکستانیوں کے زخموں پر نمک پاشی

ذرائع کے مطابق بھارتی آرمی چیف منوج مکند نروے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا چار روزہ دورہ کریں

عالمی منظر نامے پر بڑی تبدیلیاں نظر آنے لگی ہیں،سعودی قیادت کی درخواست پر کشمیریوں کے قاتل بھارتی آرمی چیف کا پہلا دورہ سعودی عرب پاکستانی وکشمیری مظلوم مسلمانوں کےزخموں پر نمک پاشی کی سعودی کوشش۔تاریخ میں پہلی بار بھارتی آرمی چیف سعودی عرب کی پرواز لینے کے لیے تیار ہیں۔اس دورے سےثابت ہوگیا کہ پاکستان کی سعودی واماراتی خوشنودی کی خاطر بےپناہ قربانیوںکا صلہ یہی ہے اور بخشوآج بھی خالی ہاتھ ہیں ۔

ذرائع کے مطابق بھارتی آرمی چیف منوج مکند نروے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا چار روزہ دورہ کریں۔بھارتی آرمی سربراہ اپنے اہم ترین دورے کے پہلے حصے میں ریاض جائیں گے وہاں وہ اعلی سطح کی ملاقاتیں کریں گے۔منوج مکندنروے سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے متحدہ عرب امارات جائیں گے۔

بھارتی دفاعی ذرائع کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ اپنے دورے کے موقع پربھارتی آرمی چیف سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے فوجی سربراہوں سے ملاقات بھی کریں گے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی آرمی چیف منوج مکندنروے کی سعودی اور اماراتی اعلی شاہی قیادت سے ملاقاتیں بھی طے ہیں۔ بھارتی آرمی چیف سعودی عرب کے اہم ترین دفاعی تعلیمی ادارے سعودی نیشنل ڈیفنس کالج سے خطاب بھی کریں۔

بھارتی دفاعی حلقوں کا کہنا ہے کہ آرمی چیف منوج مکندے نروے سعودی قیادت کی درخواست پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا اہم ترین دورہ کر رہے ہیں۔بھارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دوریاں بڑھتی جارہی ہیں جس کا فائدہ بھارت بھرپور انداز میں اٹھا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر عرب ممالک کی درخواست پر اپنے فوجی دستے یمن میں بھیجنے سے انکار کیا تھا جس پر سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک میں ناراضی پائی جارہی ہے۔

بھارتی آرمی چیف کے دورے کا مقصد بھارت اور عرب ممالک کے درمیان فوجی تعاون کو بڑھانا ہے۔

پاکستان اور عرب ممالک کے درمیان گزشتہ تین سال سے تناو کی سی صورت حال ہے۔اس تناو کی اہم وجہ دونوں اطراف سے ہاہمی تعلقات میں پیچیدگیاں ہیں۔سعودی عرب پاکستان کے ساتھ ایران، ترکی اور ملائیشیا کے ساتھ تعلقات بڑھانے سے ناراض ہے۔اسی وجہ سے سعودی عرب نے پاکستان پر معاشی دباو بڑھانے کے لیے اسے دیا ہوا قرضہ وآپس طلب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی نیوکلیئر سائنسدان شہید محسن فخری زادہ کے انتقام کا آغاز،اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کا اعلیٰ افسرقتل

دوسری طرف مسلہ کشمیر کی او آئی سی اور دیگر اہم فورمز پر نظراندازی پر پاکستان عرب دنیا سے خفا ہے۔پاکستان سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک کا اہم ترین اسٹریٹیجک پارٹنر ہے۔پاکستان کے فوجی دستے ماضی میں سعودی انٹرسٹس کا تحفظ کرتے ہیں اورمشرق وسطی میں اپنا کردار کرتے رہے ہیں۔ سعودی عرب پاکستان کی نئی صف بندیوں سے ناراض ہے۔

پاکستان کے چین، روس، ترکی، ایران اور ملائیشیا سے بڑھتے تعلقات پر امریکا اور مغرب کو تشویش ہے۔سی پیک کی وجہ سے مغرب کی پریشانی مزید بڑھ گئی ہے۔مغربی دنیا کو خدشہ ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات سے خطے میں نہ صرف کیمونیزم پھیل جائے گا بلکہ پاکستان میں امریکی انٹرسٹس کو نقصان بھی پہنچے گا۔

جب سے پاکستان روس، چین، ترکی، ایران اور ملائیشیا سے قریب ہورہا ہے تب سے ملک میں اندورنی سیاسی انتشار شروع ہوگیا۔عمران خان حکومت کا پہلا سال پرسکون رہا۔ نواز اور زرداری خاندان کے ساتھ مولانا نے بھی کچھ خاص ہلچل نہ کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ نے نوازشریف کو کچھ اہم یقین دہانیاں کروائی ہیں جس کی وجہ سے نواز شریف کی طرف سے ریاستی اداروں اور اہم شخصیات کو براہ راست تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات