2024 March 29
زائرین کو درپیش مشکلات کے حل کیلئےوزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی وعدے کے مطابق تفتان بارڈر پہنچ گئے
مندرجات: ١٧٢٧ تاریخ اشاعت: ٠٨ September ٢٠١٨ - ١٤:٣٥ مشاہدات: 1709
خبریں » پبلک
زائرین کو درپیش مشکلات کے حل کیلئےوزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی وعدے کے مطابق تفتان بارڈر پہنچ گئے

شیعت نیوز:  ایران وعراق جانے والے زائرین کے مسائل کے حل کیلئے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریارخان آفریدی اپنے وعدے کے مطابق کوئٹہ سے تفتان بارڈرپہنچ چکے ہیں،جہاں انہوں نے امیگریشن حکام سے ملاقات سمیت پاکستان ہائوس کا معائنہ بھی کیاہے،اس موقع پر انہوں نے کہاہے کہ تفتان بارڈر پر زائرین کی سہولت کیلئے امیگریشن کائونٹرز کی تعداد16سے بڑھاکر 50 کی جارہی ہے ،جبکہ محرم الحرام میں زائرین کی تعدادمیں اضافے کے باعث کانوائے کی تعدادبھی بڑھائی جائے گی۔

یاد رہے کہ تفتان بارڈر پر زائرین کو درپیش مشکلات و مسائل کے حل کیلئےیہ کسی بھی حکومت کے پہلے وزیر یا عہدیدار کا دورہ تفتان بارڈر ہے،، تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیوٹرپر اپنے پیغام میں کہاہے کہ میں کوئٹہ جارہاہوں ، وہاں جاکر ایران جانے والے زائرین کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لوں گا اور پھر تفتان بارڈر کا بھی دورہ کروں گا ،انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہاکہ کوئٹہ میں قیام کے دوران ہزارہ اکابرین سے ملاقات بھی کروں گا تاکہ زائرین کی مشکلات کو ہر ممکن حد تک حل کیا جاسکے، انشاءاللہ محفوظ پاکستان سب کیلئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں شہریار آفریدی اور دیگر حکام کو پابند کیا تھا کہ زائرین ایران وعراق کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے ، بعد ازاں وزارت داخلہ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں اہم سول وعسکری حکام سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت اس اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے بھی وفدکے ہمراہ شرکت کی تھی اور وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کو اپنے سابقہ دورہ تفتا ن بارڈر اور وہاں زائرین کو درپیش مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا تھا۔






Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات