2024 March 29
آج عید غدیر منائی جارہی ہے کیو نکہ رسول اللہ نے علی کو مولا بنادیا، پاکستا ن سمیت دنیا بھر میں جشن
مندرجات: ١٧١٥ تاریخ اشاعت: ٠١ September ٢٠١٨ - ١٤:١٣ مشاہدات: 1937
خبریں » پبلک
آج عید غدیر منائی جارہی ہے کیو نکہ رسول اللہ نے علی کو مولا بنادیا، پاکستا ن سمیت دنیا بھر میں جشن

شیعیت نیوز: ۱۸ ذی الحجہ پیغمبر اسلام (ص) نے حج سے واپسی پر غدیر خم کے مقام پر مسلمانوں کے قافلہ کو روکا اور کہا جو پیچھے رہے گئے ہیں انکا انتظار کیا جائے جو آگے نکل گئے ہیں انکو واپس بلایا جائے، پھرپالان کا ممبر بنایا اور ایک طویل خطبہ ارشاد کیا اسکے بعد آپنے نےحضرت علی علیہ سلام کی ولایت کا اعلان کیا اورلوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا! اے لوگوںکیا میں تم پر حجت رکھتا ہوں؟ لوگوں نے جواب دیا ہاں رسول اللہ(ص) پس رسول اعظم ص نے فوراً کہا آج سے جس جس کا میں مولاہوں یہ علی اسکے مولا ہیں۔

اس روز کو شیعہ حیدر کرار عید غدیر کے عنوان سے مناتے ہیں تاکہ اعلان ولایت امیر المومنین (ع) زندہ رکھا جاسکے جسے مسلمانوں نے فراموش کردیا تھا، واضح رہے کہ بعد شہادت رسول(ص) خدا لوگوں نے اس اعلان ولایت کو بھولادیا یہاں تک کہ دختر رسول(ص) حضرت فاطمہ زہرہ حق ولایت کے لئے صحابہ کرام کے در تک گئیں اور انہیں یاد دلایا کہ کیا تم غدیر کے روز رسول اللہ کے اعلان ولایت کو بھول گئے ،مسلمان کہتے ہمیں یاد ہے لیکن ہم فلاں شخص کی بیعت کرچکے ہیں۔

اس لئے خاص طور پر شیعہ مسلمان ہر سال عیدغدیر کا اہتمام کرکے اس دن کو زندہ رکھتے ہیں ، اس روز خاص مجالس و محافل منعقد کی جاتی ہیں مومنین اپنے گھروں میں میٹھا بناتے ہیں اور لوگوں میں تقسیم کرتے ہیں، آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید غدیر جوش و عقیدت سے منائی جارہی ہے۔






Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات