2024 March 28
حکمراں شیعہ مسلمانوں کے خون کا حساب دیں گے
مندرجات: ١٧ تاریخ اشاعت: ١٤ July ٢٠١٦ - ١٩:٤٩ مشاہدات: 1481
خبریں » پبلک
طاہر القادری:
حکمراں شیعہ مسلمانوں کے خون کا حساب دیں گے

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے یہ کہتے ہوئے کہ حکومت کو ہزاروں شیعہ مسلمانوں کے قتل کے واقعات پر جواب دہ ہونا چاہئے کہا: پاکستان میں ظالمانہ نظام نے کمزوروں سے انصاف کا حق بھی چھین لیا ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں کی دو ماہ سے جاری بھوک ہڑتال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : ان رہنماؤں کی بھوک ہڑتال تیسرے مہینے میں داخل ہو گئی ہے لیکن حکومت نے اب تک ان کے مطالبات پر کوئی توجہ نہیں دی ۔

 

 

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ حکمرانوں پر بے حسی چھائی ہوئی ہے اور دو ماہ سے جاری مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں کی بھوک ہڑتال کا کوئی ذکر تک نہیں کررہے کہا: پاکستان میں ظالمانہ نظام نے کمزوروں سے انصاف کا حق بھی چھین لیا ہے ۔

 

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ بلاشبہ پاکستان میں حکمرانوں کی جانب سے دہشت گردوں کی حمایت کے سبب قومی ایکشن پلان نابود ہوگیا اور دہشت گردوں کے بجائے سیاسی مخالفین کو ٹھکانے لگایا جا رہا ہے کہا: پاکستان کے حمکرانوں کو سن دو ہزار دس سے دو ہزار سولہ کے درمیان ملک میں شہید ہونے والے تین ہزار چار سو شیعہ مسلمانوں کے قتل پر جواب دہ ہونا ہوگا ۔

 

قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات اور شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال کو پچپن روز مکمل ہوگئے ہیں ۔ آپ ان واقعات کی تحقیقات کرانے اور دہشت گردی میں ملوث عناصر کو سزا دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔

 

ختم خبر

رسا نیوز ایجنسی





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات