2024 March 28
پہنی وہیں کی خاک جہاں کا خمیر تھا، دہشتگرد معاویہ اعظم نے راہ حق پارٹی جوائن کرلی
مندرجات: ١٦٩٨ تاریخ اشاعت: ١١ August ٢٠١٨ - ١١:٢٩ مشاہدات: 1847
خبریں » پبلک
پہنی وہیں کی خاک جہاں کا خمیر تھا، دہشتگرد معاویہ اعظم نے راہ حق پارٹی جوائن کرلی

شیعیت نیوز:  پہنی وہیں کی خاک جہاں کا خمیر تھا، دہشتگرد معاویہ اعظم ایڑی چوٹی کا زور لگا کر بھی تحریک انصاف جوائن نا کرسکا، با لاآخر دہشتگرد وں کی سیاسی جماعت راہ حق پارٹی میں شامل ہوگیا

  معاویہ اعظم کی تحریک انصاف میں ممکنہ شمولیت کے حوالے سے بہت سے احباب کو تشویش تھی کہ کہیں نفرت اور فرقہ واریت کا یہ غلیظ بیوپاری پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کے بعد پنجاب حکومت کا حصہ نہ بن جائے۔

چوہدری سرور کی معاویہ اعظم سے ابتدائی ملاقات کے بعد یہ تاثر مزید تقویت پکڑ گیا تھا کہ تحریک انصاف بھی دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح سپاہ صحابہ کے سامنے جھولی پھیلا چکی ہے۔ دوستوں کے بروقت ردّ عمل کی وجہ سے ہم تحریک انصاف کی اعلی قیادت کو یہ باور کروانے میں کامیاب ہو گئے کہ معاویہ اعظم کی تحریک انصاف میں شمولیت افسوسناک ہو گی۔

تحریک انصاف کی قیادت نے صورتحال کا ادراک کیا اور ہمیں باور کروایا گیا کہ معاویہ اعظم کے لئے نہ تو تحریک انصاف میں کوئی جگہ ہے اور نہ ہی معاویہ اعظم سے کسی قسم کی حمایت مانگی جائے گی۔

اسی اثناء میں معاویہ اعظم کے ترجمان کا ایک بیان سامنے آیا جس میں ‏تحریک انصاف⁩ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا تھا کہ معاویہ اعظم کی عمران خان سے ملاقات جلد متوقع ہے۔

عمران خان سے معاویہ اعظم کی ملاقات نہ ہونا تھی نہ ہوئی۔ آج کی خبر یہ ہے کہ تحریک انصاف سے مایوس ہو کر معاویہ اعظم راہ حق پارٹی میں شامل ہو گیا ہے۔ گویا پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا۔۔۔

یاد رہے سپاہ صحابہ کا سیاسی نام پاکستان راہ حق پارٹی ہے۔






Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات