2024 March 29
سانحہ مستونگ خودکش حملہ آور جے یو آئی (ف) کے رہنما کلیم اللہ کے مدرسہ جامعہ فاروقیہ کراچی سے نکالا
مندرجات: ١٦٩٧ تاریخ اشاعت: ١١ August ٢٠١٨ - ١١:٢٦ مشاہدات: 2091
خبریں » پبلک
سانحہ مستونگ خودکش حملہ آور جے یو آئی (ف) کے رہنما کلیم اللہ کے مدرسہ جامعہ فاروقیہ کراچی سے نکالا

شیعیت نیوز:پاکستان میں دہشتگردی حالیہ واقعات اور ٹارگیٹ کلنگ میں دیگر کالعدم جماعت کے ساتھ ساتھ جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمن گروپ کا نام بھی سامنے آنا شرو ع ہوگیا ہے۔

دھیاں رہے کہ ماضی میں بھی شیعیت نیوز اس جانب توجہ دلواتی آئی ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے اور سہولت کاری میں فضل الرحمن کی جماعت بھی ملوث ہے تاہم حالیہ واقعات میں انکی جماعت کے شواہد بھی سامنے آنا شروع ہوگئےہیں۔
 
یہ واقعات حالیہ دونوں میں الیکشن میں مولوی فضل الرحمن کی بری طرح شکست کے بعد مزید تیز ہوگئے ہیں۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کی تفیش کے دوران کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں واقع جامعہ فاروقیہ کا مشکوک کردار بھی سامنے آیا ہے۔حفیظ نواز اسی مدرسے میں زیر تعلیم رہا تھا اور دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اس سے پہلے اس کا بڑا بھائی عزیز نواز بھی اسی مدرسے میں زیر تعلیم رہا جو بعد میں افغانستان جہاد کے لیے چلا گیا اور پھر اس نے تحریک طالبان میں شمولیت اختیار کرلی۔ایس ایس پی پرویز چانڈیو کے مطابق اس مدرسے کا ریکارڈ تحویل میں لیا گیا اور جو طالب علم حفیظ کے ساتھ پڑھتے تھے ان سے تفتیش کی گئی جس کی مدد سے حفیظ کا ٹیلیفون نمبر مل گیا۔اس نمبر کی مدد سے حفیظ کے ہینڈلر تک رسائی ہوئی اور کوئٹہ سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہینڈلر مفتی ہدیت اللہ قلعہ سیف اللہ میں مارا گیا۔

واضح رہےکہ جامعہ فاروقیہ گزشتہ 35 سال سےاسلام مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے جبکہ عالمی دہشت گرد تنظیم جنداللہ کے عظیم مجاہدین اور انکا سربراہ اسی مدرسے کے لائق شگرد تھے اور ہیں انکے شناختی کارڈ پر اسی مدرسے کا پتہ برآمد ہواتھا، اس مدرسہ کا سربراہ کلیم اللہ ہے جو کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کی مرکزی شوریٰ عالی کا رکن ہے۔

 






Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات