2024 March 29
یمن میں سعودی عرب کا حشر عراق میں امریکہ جیسا ہونے والا ہے: عرب تجزیہ کار
مندرجات: ١٦٨٧ تاریخ اشاعت: ٠٥ August ٢٠١٨ - ١٤:٠٦ مشاہدات: 1536
خبریں » پبلک
یمن میں سعودی عرب کا حشر عراق میں امریکہ جیسا ہونے والا ہے: عرب تجزیہ کار

شیعت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک ایک عرب سیاسی مبصر نے کہا ہے کہ امریکہ جس طرح عراق میں ناکام رہا ٹھیک اسی طرح سعودی عرب اوراسکے اتحادی یمن میں شکست سے دوچار ہیں۔ ’’حسن حردان‘‘نے مشہور ایرانی نیوز چینل العالم کےساتھ انٹرویو میں کہاکہ امریکہ جس طرح عراق میں ناکام رہا ٹھیک اسی طرح سعودی عرب اور اسکے اتحادی یمن میں شکست سے دوچار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر یمن جنگ میں سعودی عرب کی تین سالہ کارکردگی کا مشاہدہ کیا جائے تو ہم دیکھتے ہیں کہ ہر محازذ پر سعودی عرب اور اسکےا تحادیوں کو شکست ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یمنی عوام کے خلاف سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت خود سعودی عرب کیلئے خطرات پیدا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو یمن کے جنگی دلدل سے خود کو نجات دلانے کیلئے مذاکراتی حل کی حمایت کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب گذشتہ تین سالوں کے زیادہ عرصے سے یمنی عوام پر اپنی رائے اور شرائط مسلط کرنے کی کوششوں میں برُی طرح ناکام رہا ہے۔

تجزیہ نگار نے کہا کہ سعودی عرب میں اتنی طاقت نہیں ہے کہ یمنی عوام کے عزم وارادوں کو توڑ دے یمنی عوام نے سعودی جارحین کے خلاف تمام محاذوں پر کامیابی کے ساتھ استقامت کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی حکمرانوں کو یہ تسلیم کرنے کی ضرورت ہے کہ یمن پر ان کا اثر و رسوخ ختم ہو چکا ہے اور وہ اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ یمنی عوام پر اپنے من پسند کٹھ پتلی لیڈر کو مسلط کریں۔






Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات