2024 March 29
شام میں سرگرم دھشتگردوں کو اسرائیلی امداد کی فراہمی عارضی طور پر معطل
مندرجات: ١٦٨١ تاریخ اشاعت: ٠١ August ٢٠١٨ - ١٤:١٢ مشاہدات: 1467
خبریں » پبلک
شام میں سرگرم دھشتگردوں کو اسرائیلی امداد کی فراہمی عارضی طور پر معطل

گولان پہاڑیوں پر شامی فوج کے کنٹرول حاصل کرنے کے بعد اسرائیلی فوج نے شام میں سرگرم دھشتگردوں کو عارضی طور پر امداد کی فراہمی معطل کر دینے کا اعلان کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، شامی فوج نے اسرائیل کے سرحدی علاقے گولان کی پہاڑیوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے جس کے بعد صہیونی ریاست نے شام کی تمام سرحدی گذرگاہوں کو بند کر دیا ہے۔
اسرائیل ٹی وی چینل ۱۰ نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے گولان کی سرحد کو وقتی طور پر بند کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ فی الحال شام میں حکومت مخالف جنگی باغیوں کو امداد فراہم نہیں کی جائے گی۔
اسرائیل ٹائمز کے مطابق، صہیونی فوج نے شامی باغیوں کو فراہم کی جانے والی امداد کو وقتی طور پر معطل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ امداد کی فراہمی وقتی طور پر بند کی گئی ہے اور مناسب وقت میں دوبارہ شروع کی جائے گی۔
یہ ایسے حال میں ہے کہ اسرائیلی عہدیداروں نے بارہا دعویٰ کیا ہے کہ وہ شام کے داخلی امور میں مداخلت نہیں کرتے لیکن اس ریاست کی فوج اور دیگر سکیورٹی تنظیمیں گزشتہ پانچ سالوں سے شام میں حکومت کے خلاف بغاوت کرنے والے دھشتگردوں کو اسلحہ، اشیائے خورد و نوش اور دوا فراہم کر رہی ہیں۔
گزشتہ مہینے صہیونی ریاست کے ایک فوجی افیسر نے ایک ویڈیو کلیپ جاری کر کے اعلان کیا کہ انہوں نے گولان پہاڑیوں پر موجود دھشتگردوں کو کئی ٹن امداد ارسال کی ہے۔
اس ویڈیو میں “گال لاسکی” نے انکشاف کیا ہے کہ سنہ ۲۰۱۱ میں عربی زبان بولنے والی ایک ٹیم کے ذریعے شام میں ایک خفیہ کاروائی  کی گئی جس میں شامی باغیوں اور دھشتگردوں کو وافر مقدار میں امداد پہنچائی گئی۔






Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات