2024 April 25
یمن میں بیماریوں کے بارے میں عالمی ادارہ صحت کا انتباہ
مندرجات: ١٤١٦ تاریخ اشاعت: ٢٧ March ٢٠١٨ - ١٢:١١ مشاہدات: 1157
خبریں » پبلک
یمن میں بیماریوں کے بارے میں عالمی ادارہ صحت کا انتباہ

عالمی ادارہ صحت نے ایک بار پھر یمن میں ڈیفتھیریا کے وبائی شکل اختیار کر جانے کی بابت خبر دار کیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی ایک اعلی عہدیدار جینی موستو نے کہا ہے کہ یمن میں اب تک ڈیفتھیریا کے ایک ہزار تین سو کیس سامنے آ چکے ہیں جن میں سے ستر سے زائد افراد اس بیماری کی وجہ سے مارے جا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے سعودی عرب کی جانب سے جاری حملوں اور جنگ کو یمن میں بیماریوں کے پھیلاؤ اور بے سرو سامانی کی اہم وجہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یمن کو اس وقت تاریخ کے بدترین انسانی بحران کا سامنا ہے جسے فوری طور پر روکے جانے کی ضرورت ہے۔

سعودی عرب نے امریکہ کی ایما پر مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس کے نتیجے میں اس ملک کا بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو کے رہ گیا ہے ۔

سعودی جارحیت کی وجہ سے یمن کی ساٹھ فی صد آبادی کو قحط، بھوک اور بیماریوں کا سامنا ہے اور ہیضہ اور ڈیفتھیریا جیسی بیماری وبائی شکل اختیار کرتی جا رہی ہیں۔






Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات