2024 April 25
رسول اللہ (ص) اور حضرت فاطمہ (س) توہین، مریم نواز معافی مانگیں، سنی تحریک علماء بورڈ کا اعلامیہ
مندرجات: ١٣٨٩ تاریخ اشاعت: ١٨ March ٢٠١٨ - ١١:٣٢ مشاہدات: 1359
خبریں » پبلک
رسول اللہ (ص) اور حضرت فاطمہ (س) توہین، مریم نواز معافی مانگیں، سنی تحریک علماء بورڈ کا اعلامیہ

شیعیت نیوز: سنی تحریک کے زیر اہتمام عید گاہ چوک سے نواں کوٹ چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت جنرل سیکرٹری سنی تحریک جواد حسن گل قادری اور سبزی منڈی کے جنرل سیکرٹری میاں امجدکر رہے تھے۔ریلی میں ،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سید احمد اعوان،پیپلز پارٹی کے میاں سمیع اللہ ایڈووکیٹ ،جمعیت علما اسلام (س) مولانا کے اسد درخواستی، تحصیل صدر سنی تحریک سید علی رضا شاہ قادری کی بھر پور شرکت کی۔ شرکا سے خطاب کرتے ہوئے جواد حسن گل قادری نے کہا کہ مقدس ہستیوں سے اپنے باپ اور اپنے آپ کو تشبیہ دینا ناقابل قبول ہے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا کے اسد درخواستی نے کہا کہ نا ہل وزیر اعظم کی بیٹی اس سے بھی بڑی نا اہل نکلی ۔اس موقع پر حاجی عامر بلوچ، ولید بٹ چشتی ، صائم گجر ، شیخ محمد اسماعیل ، محمود قادری، مشتاق احمد ، سید عباس شاہ سمیت دیگر خان پور کے شہریوں سے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔لاہورسےنمائندہ جنگ کے مطابق پاکستان سنی تحریک علماء بورڈنے مریم نواز کے مقدس ہستیوں کے متعلق بیان کی شدیدمذمت کرتے ہوئے ان سےعلانیہ معافی مانگنے کامطالبہ کردیا۔اعلامیہ جاری کرنے والے علماء میںعلامہ مجاہد عبد الرسول خان ، سردار محمد طاہر ڈوگر ، مفتی سلیم نقشبندی، پیر سیف اللہ نقشبندی ، علامہ سرفراز سیالوی ، علامہ محمد رمضان قادری ، علامہ جہانگیر نعیمی، علامہ شیر محمد مجتبائی، علامہ شریف الدین قذافی، مفتی شفاقت ہمدمی، صاحبزادہ نعمان شاکر، علامہ ابرار رضوی، شیخ محمد نواز قادری ودیگرکے نام شامل ہیں۔






Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات