2024 March 28
پاکستانی سینیٹ کا فوجی دستہ سعودی عرب بھیجنے پر تشویش کا اظہار
مندرجات: ١٣٠٤ تاریخ اشاعت: ١٧ February ٢٠١٨ - ١٦:٥٩ مشاہدات: 1127
خبریں » پبلک
پاکستانی سینیٹ کا فوجی دستہ سعودی عرب بھیجنے پر تشویش کا اظہار

 چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے پاکستان کی جانب سے فوجی دستے سعودی عرب بھیجنے کے معاملے پر وزیر دفاع خرم دستگیر کو آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا۔

سینیٹ کا اجلاس چیئرمین رضا ربانی کی صدارت میں شروع ہوا تو پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے پاک فوج کے دستے سعودی عرب بھیجنے کا معاملہ اٹھایا اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے فوجی دستے سعودی عرب بھیجنے کا اعلان کیا ہے لیکن یہ نہیں بتایا گیا کہ سعودی عرب بھیجی جانے والی فوج کی تعداد کتنی ہوگی۔

فرحت اللہ بابر نے کہا کہ آرمی چیف سے سعودی سفیر کی ملاقات کے بعد فوجی دستے سعودی عرب بھیجنے کا اعلان کیا گیا جبکہ اس سے قبل آرمی چیف سعودی عرب کا غیر اعلانیہ دورہ بھی کر چکے ہیں اور آرمی چیف نے دورے کے دوران اہم ملاقاتیں بھی کیں۔

پیپلز پارٹی کے سینیٹر نے کہا کہ یہ ایک سنگین معاملہ ہے جبکہ فوج کو سعودی عرب بھیجنے سے متعلق پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات