2024 March 29
ایران کے مغربی صوبے میں خودکش بمباروں کے ایک گروہ کی گرفتاری
مندرجات: ١٢٠ تاریخ اشاعت: ٠٣ September ٢٠١٦ - ١٢:٣٨ مشاہدات: 1529
خبریں » پبلک
ایران کے مغربی صوبے میں خودکش بمباروں کے ایک گروہ کی گرفتاری

کرمانشاہ - ارنا - ایرانی سیکورٹی فورسز نے دہشتگرد تنظیم داعش سے ملحقہ خودکش بمباروں کا ایک گروہ پیر اور منگل کے روز ایران کے مغربی صوبے 'کرمانشاہ ' میں پکڑ لیا جس کا مقصد ایران کے اہم شہروں میں دہشتگرد حملے کرنا تها.

یہ بات کرمانشاہ صوبے کے گورنر جنرل 'اسداللہ رازانی ' نے منگل کے روز ارنا کے نمائندے کے ساته خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی.



اس موقع پر انہوں نے کہا کہ داعش کے خوکش حملہ آرو ایرانی سرحدی علاقوں کے ذریعے ملک میں داخل ہوئے اور انہوں نے کچه دنوں تک حساس مقامات اور اہم شہروں میں دہشتگرد کاروائیوں کا آغاز کرنا تها.



انہوں نے مزید کہا کہ پیر اور منگل کے روز کرمانشاہ شہر میں ہونے والے سرچ آپریشن کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے.



گورنر جنرل نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹهکانے سے بهاری مقدار میں اسلحہ، خودکش جیکٹس اور بارودی مواد برآمد کرلیا.



انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات بهی صوبے کے مغربی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں داعش کا ایک دہشتگرد ہلاک اور اس کے چند ساتهی گرفتار ہوئے.




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات