حضرت ولی عصر تحقیقاتی مرکز :اہلِ سنت والجماعت کے ممتاز علما کی تنظیم "جامعہ محبینِ اہلِ بیتؑ" کی جانب سے اس تبرک تقسیم میں شرکت کی گئی۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام نہ صرف امام حسین علیہ السلام سے عقیدت و محبت کے اظہار کا ذریعہ ہے بلکہ مسلمانوں کے باہمی اخوت، اتحاد اور بھائی چارے کی عملی تصویر بھی ہے۔
تقریب میں موجود علما نے کہا کہ کربلا کا عظیم درس حق، عدل اور انسانیت کے لیے قربانی دینا ہے۔ امام حسین علیہ السلام کی فکر صرف شیعہ مکتب کے لیے نہیں بلکہ پوری امتِ مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اربعین آج دنیا بھر میں مسلم اتحاد کی علامت بن چکا ہے۔
شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ خُلنہ میں تبرک کی تقسیم کے اس خوبصورت اقدام سے ملک میں مذہبی ہم آہنگی اور رواداری مزید مضبوط ہوگی۔
قابلِ ذکر ہے کہ اربعینِ امام حسینؑ دنیا کے سب سے بڑے اسلامی اجتماعات میں شمار ہوتا ہے، جو ہر سال کربلا میں کروڑوں زائرین کی شمولیت کے ساتھ منایا جاتا ہے۔














دوستوں کو بھیجئے
ایس ایم ایس کے ذریعہ بھیجئے
واٹس ایپ کے ذریعہ بھیجئے
لائن کے ذریعہ بھیجئے