موبائل کا نسخہ
www.valiasr-aj .com
نائجیریا میں اربعین واک کا شاندار اہتمام، ہزاروں مؤمنین کی شرکت
مندرجات: 2583 تاریخ اشاعت: 31 آبان 2025 - 14:16 مشاہدات: 344
خبریں » پبلک
جدید
نائجیریا میں اربعین واک کا شاندار اہتمام، ہزاروں مؤمنین کی شرکت

نائجیریا کی اسلامی تحریک کے زیر اہتمام اربعین حسینی کی مناسبت سے ایک عظیم الشان علامتی پیدل مارچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہزاروں مؤمنین نے عقیدت و احترام کے ساتھ شرکت کی۔

حضرت ولی عصر تحقیقاتی مرکز  :یہ مارچ حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے جانثاروں کی سن ۶۱ ہجری میں کربلا میں دی گئی عظیم قربانی کی یاد میں منعقد کیا گیا۔ شرکاء نے اس موقع پر بینرز اور پرچم اٹھا رکھے تھے اور وہ لبیک یا حسینؑ کے نعرے بلند کرتے ہوئے امام مظلوم کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کر رہے تھے۔

اربعین واک کے دوران مومنین نے کربلا کے زائرین سے اپنی روحانی وابستگی کا اظہار کیا اور یہ عہد کیا کہ وہ ظلم و ناانصافی کے خلاف حسینی پیغام کو دنیا بھر میں عام کرتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ اربعین حسینی ہر سال پوری دنیا میں کروڑوں عزاداروں کی اجتماعی یادگار کے طور پر منایا جاتا ہے، جس میں نائجیریا سمیت مختلف ممالک کے مؤمنین بھرپور شرکت کرتے ہیں۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ: