حضرت ولی عصر تحقیقاتی مرکز : تفصیلات کے مطابق اربعین واک کا آغاز استان عالیہ تیسور سے صبح آٹھ بجے تلاوتِ قرآن، حدیثِ کساء اور مختصر مجلس کے بعد کیا گیا۔ واک میں حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد رضوی المعروف میگی، چیئرمین حجۃ الاسلام شیخ صادق بلاغی اور حجۃ الاسلام سعید جعفر رضوی سمیت دیگر علماء کرام بھی شریک ہوئے۔
یہ پیادہ روی دوپہر کے بعد استانہ عالیہ ابو سعید میر ہاشم شاہ کر فوکھر میں اختتام پذیر ہوئی، جہاں مجلسِ عزاء منعقد ہوئی اور زیارتِ اربعین کی تلاوت کے ذریعے شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اس پرخلوص اور پُرامن مارچ میں نہ صرف ضلع کرگل کے کونے کونے سے عزادار شریک ہوئے بلکہ کشمیر سے بھی بڑی تعداد میں زائرین نے شرکت کی۔ دورانِ واک مختلف مقامات پر سبیلوں اور نیاز کا انتظام موجود رہا، جبکہ 175 سے زائد عزاداروں نے خون کا عطیہ دے کر انسانی ہمدردی اور ایثار کی عملی مثال قائم کی۔
اختتامی تقریب میں حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ خادم آخوندی نے فلسفۂ اربعین پر روشنی ڈالی اور رہبرِ معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای، اسلامی جمہوریہ ایران، فلسطین کے مجاہدین، مومنین و مومنات اور دینِ اسلام کی سربلندی کے لیے خصوصی دعا کی۔ آخر میں زیارتِ اربعین حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ خادم رحیمی نے تلاوت کی جبکہ چیئرمین شیخ صادق بلاغی نے منتظمین اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔














دوستوں کو بھیجئے
ایس ایم ایس کے ذریعہ بھیجئے
واٹس ایپ کے ذریعہ بھیجئے
لائن کے ذریعہ بھیجئے