موبائل کا نسخہ
www.valiasr-aj .com
حسین زندہ باد ۔۔۔
مندرجات: 2266 تاریخ اشاعت: 19 آذر 2022 - 13:20 مشاہدات: 820
خبریں » پبلک
نائیجریا میں اربعین مارچ میں ہزاروں عزاداروں کی شرکت (ویڈیو)
حسین زندہ باد ۔۔۔

 
 
 
نائیجیریا میں ہر سال اربعین کے پیدل جلوس میں ہزاروں لوگ شرکت کرتے ہیں، جو لوگ معاشی مشکلات یا صحت کے مسائل کی وجہ سے امام حسینؑ کی زیارت کے لئے کربلا نہیں جا سکتے وہ اربعین کے اس علامتی پیدل جلوس میں شرکت کرتے ہیں۔ نائیجریا کے مختلف شہروں، قصبوں اور دیہاتوں سے عاشقان ابا عبداللہ الحسینؑ، اربعین کے جلوس میں شرکت کے لئے اس علامتی سفر کا آغاز کرتے ہیں جو نائیجریا کی اسلامی تحریک کے مرکز بقیۃ اللہ امام بارگاہ پر ختم ہوتا ہے، جہاں پر نائیجرین شیعوں کے رہنما شیخ ابراہیم زکزکی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہیں۔ 2015ء میں نائیجریا کی فوج نے بقیۃ اللہ امام بارگاہ پر حملہ کردیا تھا جس میں سینکڑوں لوگ شہید ہوئے تھے، اب نائیجریا کے گوشہ و کنار سے ہزاروں اہل بیتؑ کے پیروکار نائیجریا کے دارالحکومت ابوجا کا رخ کرتے ہیں۔

اسلامی تحریک نائیجریا کے ایک اعلی عہدیدار شیخ احمد یوسف نے کہا کہ ہمارا پیدل مارچ علامتی ہے۔ یزیدی فوج نے امام حسینؑ، بنی ہاشم اور ان کے دیگر اعوان و انصار کی شہادت کے بعد سیدہ زینب سلام اللہ علیہا اور اہل بیتؑ کے باقی ماندہ خواتین اور بچوں کو کربلا سے دمشق شام میں یزید کے محل تک پیدل چلنے پر مجبور کیا تھا۔ 2015ء سے پہلے ہم باوچی سے اربعین کے اس سفر کا آغاز کرتے تھے اور زاریہ میں آتے تھے جہاں ہمارے لیڈر خطاب کرتے تھے۔ 2015ء میں بوہاری حکومت کے حملے میں سینکڑوں لوگوں کی شہادت کے بعد حکومت نے اس راستے پر پابندی لگا دی ہے۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ: