موبائل کا نسخہ
www.valiasr-aj .com
عرب ممالک کے حکام اور فلسطینی بے گناہ عوام کے قاتلوں کا گرم جوشی سے استقبال ۔ جہاد اسلامی فلسطین کا شہید رد عمل۔۔۔
مندرجات: 2158 تاریخ اشاعت: 13 اسفند 2021 - 14:40 مشاہدات: 1321
خبریں » پبلک
عرب ممالک کے حکام اور فلسطینی بے گناہ عوام کے قاتلوں کا گرم جوشی سے استقبال ۔ جہاد اسلامی فلسطین کا شہید رد عمل۔۔۔

فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے متحدہ عرب امارات کے عہدیداروں کی طرف سے صیہونی وزیر اعظم نفتالی بنت کے استقبال کی سخت مذمت کرتے ہوئے صیہونی دشمن سے تعلقات کی بحالی اور اسکے ساتھ ہر طرح کے اتحاد کو فلسطین سے غداری قرار دیا۔

تحریکِ اسلامی جہاد نے ایک بیان میں پیر کے روز نفتانی بنِت کے متحدہ عرب امارات یواے ای کے دورے پر رد عمل میں کہا: ”بنِت کا استقبال، مجرم صیہونی حکومت کی سکورٹی کو مضبوط کرنے اور اس حکومت کے ناجائز وجود کو قانونی حیثیت دینے کی کوشش ہے۔“

صیہونی وزیر اعظم نفتالی بنِت متحدہ عرب امارات کے ساتھ اسرائیلی حکومت کے تعلقات کی بحالی کے ایک سال اور کچھ مہینے کے بعد، خلیج فارس کے اس ساحلی ملک کے دورے پر وہاں پہنچے اور وزیر خارجہ عبد اللہ بن زائد نے ان کا استقبال کیا۔

صیہونی وزیر اعظم ابوظبی کے ولی عہد محمد بن زاید سے بھی ملاقات کریں گے۔






Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ: