موبائل کا نسخہ
www.valiasr-aj .com
سعودی اسرائیل گٹھ جوڑ، سعودی عرب میں فلسطینیوں کی گرفتاریاں
مندرجات: 1922 تاریخ اشاعت: 18 تير 2021 - 02:00 مشاہدات: 1639
خبریں » پبلک
سعودی اسرائیل گٹھ جوڑ، سعودی عرب میں فلسطینیوں کی گرفتاریاں

 

سعودی اسرائیل گٹھ جوڑ، سعودی عرب میں فلسطینیوں کی گرفتاریاں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی اسرائیلی گٹھ جوڑ نے نقاب ہوگیا، سعودی عرب نے اسرائیل کی خوشنودی کی خاطرفلسطینیوں کی گرفتاریاں شروع کردیں۔

فلسطین کے استقامتی محاذ نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم فلسطینی باشندوں کی گرفتاریوں اور ان پر عرصہ حیات تنگ کرنے کا مقصد غاصب حکومت کی قربت حاصل کرنا ہے۔

استقامتی محاذ کے بیان میں اس طرح کے اقدامات کو آل سعود کی پیشانی پر کلنک کے ٹیکے سے تعبیر کیا گیا ہے جو تل ابیب کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے انجام ديئے جارہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے 2019 سے حماس کے نمائندے محمد الخضری سمیت 60 فلسطینیوں کو بلا جواز گرفتار کرکے جیلوں ميں بند کردیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں بحرینی عوام کا سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لئے زبردست مظاہرہ

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اپنے ایک تازہ بیان میں آل سعود کو انتباہ دیا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم فلسطینیوں کی گرفتاری بلا جواز اور عرب اقدار کی روح کے منافی ہے۔

حازم قاسم نے کہا کہ جن افراد کو گرفتار کیا گیا ہے وہ سعودی عرب میں قانونی طور سے مقیم ہیں اور فلسطین کاز کے لئے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں ریاض پر زور دیا کہ ان افراد کو فوری طورپر رہا کیا جائے۔

جہاد اسلامی فلسطین کے ترجمان داؤد شہاب نے بھی اپنے ایک بیان میں محمود الخضری سمیت تمام فلسطینیوں کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حماس اور جہاد اسلامی سمیت سبھی فلسطینی تنظیموں نے سعودی عرب میں قید فلسطینیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ حماس کے سربراہ اسمعیل ہنیہ اس سلسلے میں سعودی حکام کو کئی مراسلے بھیج چکے ہیں۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ: