موبائل کا نسخہ
www.valiasr-aj .com
خروج مهدي عليه السلام کا منكر ،اللہ کی اولوهيت کے منکر کی طرح ہے وهابي عالم ، آلباني:
مندرجات: 1879 تاریخ اشاعت: 09 خرداد 2022 - 06:06 مشاہدات: 3469
وھابی فتنہ » پبلک
خروج مهدي عليه السلام کا منكر ،اللہ کی اولوهيت کے منکر کی طرح ہے وهابي عالم ، آلباني:

آلباني-جس کو  وھابی اپنے زمانے کے بخاری کہتے ہیں – یہ  اپنی کتاب " سلسله الاحاديث الصحيحه" میں امام مهدي عليه السلام کے خروج  پر اعتقاد نہ رکھنے اور اس کے منکر کے بارے میں لکھتا ہے :

و ما مثل هؤلاء إلا كمثل من ينكر عقيدة نزول عيسي عليه السلام في آخر الزمان التي تواتر ذكرها في الأحاديث الصحيحة ،... ، و أكاد أقطع أن كل من أنكر عقيدة المهدي ينكرها أيضا ، و بعضهم يظهر ذلك من فلتات لسانه ، و إن كان لا يبين . و ما مثل هؤلاء المنكرين جميعا عندي إلا كما لو أنكر رجل ألوهية الله عز وجل بدعوي أنه ادعاها بعض الفراعنة ! " فهل من مدكر"


یہ لوگ  آخری زمانے میں جناب عيسي عليه السلام کے نزول کے منکروں کی طرح ہیں،جبکہ  یہ نزول صحیح اور متواتر احادیث سے ثابت ہے ۔۔۔۔۔۔اسی لئے ہم یقین کے ساتھ کہتے ہیں : جو بھی امام مهدي (عليه السلام) کے خروج  کے منکر ہو وہ جناب عیسی علیہ السلام  کے نزول کا  بھی منکر ہیں ۔۔۔ بعض لوگوں نے یہ نظریہ{امام مھدی علیہ السلام کے خروج کے انکار } نہ چاہتے ہوئے غلطی سے بیان کیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ لہذا جناب عیسی علیہ السلام اور امام مہدی علیہ السلام کے منکر کی مثال، اللہ کی اولوھیت کے منکر کی ہے اور یہ انکار فرعون والوں کے ادعا کی طرح ہے : کیا کوئی نصیحت سننے والا بھی ہے ؟ 

 

سلسله الاحاديث الصحيحه آلباني ج4 ص 43 مكتبه المعارف ۔

 
 
 
 
 
 
 

قابل توجہ بات یہ ہے :  البانی تو اس طرح کہتا ہے لیکن کچھ وھابی میڈیا {شبکہ کلمہ وغیرہ } پر آکر کہتے ہیں :  امام مھدی علیہ السلام  کے خروج کو بیان کرنے والی روایتیں صحیح نہیں ہیں ۔

مثلا خدمتي نامی وھابی مولوی یہ کہتا ہے : کہ امام مھدی علیہ السلا کے خروج کو بیان کرنے والی روایتیں ضعیف ہیں ۔

ہم  مولوی خدمتی سے کہتے ہیں : احادیث متواتر اور ضعیف احادیث کو تم بہتر جانتے ہو یا البانی ؟   

ھاشمی نامی مولوی سے بھی کئی دفعہ یم نے یہ بات سنی ہے ؛ وہ مھدی جو آخری زمانے میں آئے گا اس کا مطلب یہ ہے ، مھدی یعنی ہدایت شدہ اور ہدایت کرنے والا ،اب یہ کوئی بھی ہوسکتا ہے  اور یہی کلمہ نامی ٹی وی چینل بھی مھدی ہوسکتا ہے ۔(کیونکہ بقول ان کے اس سے لوگوں کو ہدایت ملتی ہے لہذا یہ بھی مھدی ہے)

 :جبکہ آلباني کہتا ہے :مھدویت کا انکار،اللہ کا انکار کرنے کی طرح ہے  .

اب ہم یہ کہتے ہیں :  اللہ نے قرآن میں سب کچھ بیان کیا ہے ،اب ہمیں ایک آیت دکھا دیں کہ جس میں مھدویت کے منکر کو کافر کہا ہو ،اگر نہیں دکھا سکتے تو البانی کیوں ایسا کہہ رہا ہے ،کیا سب چیزیں قرآن میں موجود نہیں ہیں ؟ ۔

وھابی جو مھدویت کے عقیدے کو احادیث متواترہ کی وجہ سے قبول کرتے ہیں اور اس پر کوئی قرآنی ایسی آیت نہیں دکھا سکتے کہ جس میں منکر مھدویت کو اللہ کا منکر کہا ہو ، اب وھابیوں سے یہ سوال ہوسکتا ہے : جب ہم یہ کہتے ہیں : شیعہ متواتر احادیث کی رو سے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حضرت علی علیہ السلام کو اپنے بعد اپنا جانشین بنایا ہے ، تو آگے ہم سے قرآنی آیت دکھانے کا مطالبہ کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ قرآن کی آیت دکھا دیں جس میں پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں اپنا جانشین بنایا ہے  ؟


 




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ: