موبائل کا نسخہ
www.valiasr-aj .com
تحریک لبیک ملکی سکیورٹی کیلئے شدید خطرہ، نیشنل کانٹر ٹیرارزم اتھارٹی
مندرجات: 1721 تاریخ اشاعت: 04 آذر 2018 - 14:37 مشاہدات: 1602
خبریں » پبلک
تحریک لبیک ملکی سکیورٹی کیلئے شدید خطرہ، نیشنل کانٹر ٹیرارزم اتھارٹی

نیشنل کانٹر ٹیرارزم اتھارٹی (نیکٹا ) نے تحریک لبیک کو ملکی سیکورٹی کیلئے شدید خطرہ قرار دے دیا اور اس کا ابھرنا اور اس کا تسلسل ریاستی امن کے لیے حقیقی خطرہ قرار دیا-

خبررساں تسنیم ادارے کی رپورٹ کے مطابق، نیشنل کانٹر ٹیرارزم اتھارٹی (نیکٹا)نے وزارت داخلہ کو تحریک لبیک پاکستان سے متعلق خدشات سے آگاہ کر دیا ہے۔ جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے رہنما عثمان افضل کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان ایک پرامن سیاسی جماعت ہے جو قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی کے ملک کے سب سے بڑے ادارے نے وزارت داخلہ کو شدت پسند جماعت تحریک لبیک پاکستان کی سیاسی اور معاشرتی طور پر تشدد کے ذریعے اثرا نداز ہونے کی کوششوں سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔

یادرہے کہ گذشتہ برس اسلام آباد کے داخلی راستوں کو بند کیے جانے پر سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کو لکھے گئے ایک خفیہ خط میں نیکٹا نے تحریک لبیک پاکستان کو امن اور ریاست کے لیے اصل خطرہ قرار دیا تھا۔اس وقت کے نیکٹا کوآرڈینیٹر احسان غنی کی جانب سے وزارت داخلہ کو لکھے گئے ایک خفیہ خط میں کہا گیا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان نے ریاستی رٹ کو چیلنج نہیں کیا بلکہ تباہ کردیا ہے۔






Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ: