موبائل کا نسخہ
www.valiasr-aj .com
پاکستان بھرمیں جشن عید غدیر کے پرمسرت موقع پر تقریبات کا انعقاد
مندرجات: 1714 تاریخ اشاعت: 01 آذر 2018 - 14:12 مشاہدات: 1871
خبریں » پبلک
پاکستان بھرمیں جشن عید غدیر کے پرمسرت موقع پر تقریبات کا انعقاد

شیعت نیوز : 18ذی الحجہ یوم اعلا ن ولایت امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب ؑکے پر مسرت موقع پر جشن عید سعید غدیرملک بھر میں مذہبی جوش وخروش اورانتہائی عقیدت واحترام سےمنایاگیا، اس حوالے سےمجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹریٹ میں محفل جشن وتقریب تقسیم اسناد منعقد کی گئی جس میں معروف شعراءو منقبت خواں حضرات نےنذرانہ عقیدت پیش کیا، جبکہ حمایت مظلومین کونفرنس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کارکنان وعہدیداران میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں، تقریب سے مرکزی رہنما نثار فیضی، علامہ عبدالخالق اسدی ، ظہیر الحسن و دیگر نے خطاب کیا۔مقررین نے یوم غدیر کے فلسفے اور اہمیت پر سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عید غدیر عیدوں کی عید ہے، اس روز خدانے اپنے دین کو کامل اور نعمتوں کو تمام کیااور رسول خداﷺ نے فرمان الہیٰ کی تعمیل کرتے ہوئے اپنی وصی ولی حضرت علی ؑ کی ولایت کا اعلان کیا۔

کراچی میں ایم ڈبلیوایم کے زیر اہتمام ضلع ملیر، ضلع وسطی اور ضلع جنوبی نے علیحدہ علیحدہ جشن ولاءوغدیر فیسٹیولز کا انعقاد کیا، ضلع ملیر میں مین مرکزی روڈ جعفرطیار سوسائٹی پرجشن ولاءسے ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ غلام محمد فاضلی ، علامہ گلزار حسین شاہدی، احسن عباس رضوی، سعید رضوی نے خطاب کیا، جبکہ معروف منقبت خواں عمار عارف، مسلم عباس، عباس حسین، جری عباس ، وفا عباس نے منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا، جبکہ تقریب کے اختتام پر ننھے بچوں میں عیدی تقسیم کی گئی اور حاضرین کی لذیز پکوانوں سے تواضع کی گئی ۔

ایم ڈبلیوایم ضلع وسطی کی جانب سے انچولی سوسائٹی اور ایم ڈبلیوایم ضلع جنوبی کی جانب سے صوبائی سیکریٹریٹ سولجر بازار کے باہر غدیر فیسٹیولز کا شاندار انعقاد کیا گیا جس میں بچوں کیلئے آسکریم ،پاپ کارن کے اسٹالز، جھولوں کا اہتمام کیا گیا، جبکہ خواتین اور بچیوں کیلئےمہندی کے اسٹالز لگائے گئے تھے، بچوں میں عیدی بھی تقسیم کی گئی ،عید غدیر فیسٹیولز میں حاضرین کی مٹھائیوں اور گرماگرم لذید پکوانوں سے تواضع کا بھی اہتمام تھا،اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن ، ناصر حسینی،، عسکری رضا، حسن رضا، رضوان پنجوانی ودیگر بھی موجود تھے۔

ایم ڈبلیوایم کی جانب سے ضلع نوابشاہ کی تحصیل 60میل،جام صاحب اور شکار پور میں بھی جشن عید غدیر کے موقع پر اجتماعات کا شاندار انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی، ان اجتماعات سے ایم ڈبلیوایم کی مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی، صوبائی سیکریٹری جنر ل علامہ مقصودڈومکی ، علامہ سجاد محسنی ودیگر نے خطاب کیا جبکہ مختلف منقبت خواں حضرات نے بارگاہ ولایت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔






Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ: