موبائل کا نسخہ
www.valiasr-aj .com
سرگودھا: کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کا خطرناک دہشت گردمحمد صفدر خود کش جیکٹ سمیت گرفتار
مندرجات: 1711 تاریخ اشاعت: 21 آبان 2018 - 12:11 مشاہدات: 1661
خبریں » پبلک
سرگودھا: کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کا خطرناک دہشت گردمحمد صفدر خود کش جیکٹ سمیت گرفتار

شیعیت نیوز: کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) نے موثر انٹیلی جنس کی بنیاد پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے رکن اور خطرناک دہشت گردمحمد صفدر کو خود کش جیکٹ اور آتشی اسلحے سمیت گرفتار کرکے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی سرگودھا کی ٹیم نے باوثوق اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے دہشت گرد محمد صفدر کو پل سیم نالہ چک نمبر 104ایس بی سرگودھا بائی پاس سے حراست میں لیا جس کے قبضے سے ایک خود کش جیکٹ اور دو ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد ہوئے ہیں ۔ ابتدائی تفتیش میں دہشت گرد محمد صفدرنے انکشاف کیا ہے کہ حساس ادارے کے ایک آفیسر کو ٹارگٹ کرنا اسکا مشن تھا جس کی منصوبہ بندی وہ پہلے ہی مکمل کرچکا تھا تاہم سی ٹی ڈی نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے اسکے عزائم کو ناکام بنادیا ۔ دہشت گرد محمد صفدر کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے علاوہ تحریک طالبان پاکستان سے بھی منسلک تھا ، سی ٹی ڈی نے دہشت گرد محمد صفدر کے خلاف 7ATAاور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کاآغاز کردیا ہے اوراس سے حاصل ہونے والے اہم معلومات سے مستقبل میں دہشت گردوں کے منصوبوں کوناکام بنانے میں خاطرخواہ مدد ملے گی ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام نے خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کرنے پر سی ٹی ڈی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر بھی تمام ٹیمیں ہائی الرٹ ہوکر پیشہ ورانہ فرائض سر انجام دیں اور تخریب کاری کے منصوبوں کے ذریعے امن و امان کی صورتحال خراب کرکے عوام کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے.






Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ: