2024 March 29
کراچی: جماعت اسلامی کی ریلی میں عالمی دہشتگرد تنظیم داعش اور القائدہ کے حق میں نعرے
مندرجات: ٩٩٤ تاریخ اشاعت: ٠٦ September ٢٠١٧ - ١٣:٠٢ مشاہدات: 1048
خبریں » پبلک
کراچی: جماعت اسلامی کی ریلی میں عالمی دہشتگرد تنظیم داعش اور القائدہ کے حق میں نعرے

شیعیت نیوز:جماعت اسلامی کی جانب سے کراچی میں داعش کے حق میں ریلی نکالی گئی جس میں جماعت کے سربراہ سراج الحق نے داعش اور دیگر دہشتگرد جماعتوں کے حق میں تقریریں کیں۔

 اطلاعات کے مطابق داعش کے حق میں نکالی جانے والی ریلی میں داعش اور القائدہ کے حق میں نعرے بلند کیئے گئے اور انہیں پاکستان میں خوش آمدید کے بینرز آویزں بھی کئے گئے۔

ذرائع کے مطابق ہزاروں کی ریلی میں جماعت اسلامی اور پاکستان کے پرچموں کے علاوہ داعش کے پرچم بھی دیکھئے گئے ،جبکہ کئی لوگوں نے بشار اسد مردہ باد اور داعش زندہ کے نعروں پر مبنی پلے کارڈز بھی بلند کیئے ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ شام کی عوام اپنے ملک سے دہشتگردی ختم ہونے پر خوشیاں منا رہی ہے لیکن پاکستا ن سمیت دنیا بھر میں داعش کے حامیوں نے حلب گرگیا کا نوحہ بلند کیا ہوا ہے۔

دوسری جانب شام میں داعش اور القائدہ کے علاوہ دیگر جہادی گرہوں اور اتحادیوں کے درمیاں عارضی جنگ بندی بھی طے پا گئی ہے۔

کشمیر میں بھی جماعت اسلامی کی طلبہ تنظیم کے کارکناں نے داعش کا پرچم تھاما ہوا ہے
 
 




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات