2024 March 29
اسلامی جمعیت طلبہ ملکی سالمیت کے لئے خطرہ
مندرجات: ٩٩١ تاریخ اشاعت: ٠٦ September ٢٠١٧ - ١٢:٤٠ مشاہدات: 1217
خبریں » پبلک
اسلامی جمعیت طلبہ ملکی سالمیت کے لئے خطرہ

شیعیت نیوز: کراچی میں عید الاضحی کے موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار پر قاتلانہ حملہ کا ماسٹر مائنڈ جامعہ کراچی کا ایک طالب علم نکلا ہے جسکا تعلق بظاہر توانصار شریعہ نامی ایک دہشتگرد جماعت سے ہے لیکن وہ نظریاتی طور پر اسلامی جمعیت طلبہ سے منسلک ہے۔

 انصار الشریعہ نامی دہشتگرد جماعت کسی مدرسہ سے فارغ التحصل ہونے والے طلبہ کی جماعت نہیں بلکہ اس میں پڑھے لکھے نوجوان شامل ہیں جو زیادہ تر داعش سے متاثر ہیں، یہ جماعت 2016 میں سامنے آئی اور اس نے پولیس اہلکاروں سمیت قانوں نافذ کرنے والے اداروں کو اپنا ہدف بنایا، حال ہی میں خواجہ اظہار پر قاتلانہ حملہ کرنے میں بھی ملوث پائی گئی ہے اسکا مقصد شہر کے حالات کو خراب کرنا تھا۔

یہ جماعت داعش کی طرز پر کام کررہی ہے حالات خراب کرواکے شہر میں خانہ جنگی کی سی صورتحال پیدا کرنا اور اپنے مقاصد حاصل کرناہے۔

واضح رہے کہ اس جماعت میں شامل زیادہ تر لوگ اسلامی جمعیت طلبہ سے منسلک رہے ہیں، تعلیمی اداروں میں انکی نظریاتی و جہادی تربیت جمعیت کے سائے تلے ہوئی ہے۔

ملک خداداد پاکستان کے تعلیمی دارے دہشتگردوں کی آمجگاہ بن چکے ہیں، اس حوالےسے سی آئی ڈی کے افیسر راجہ عمر خطاب نے کئی بار انکشاف کیا ہے کہ دہشتگرد تعلیمی اداروں میں پل بڑھ رہےہیں۔

ماضی میں جامعہ پنجاب سے اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم کے کمرے سے القائدہ کا خطرناک کمانڈر برآمد ہوا تھا جبکہ جامعہ کراچی میں دوران نماز بم دھماکہ کرنے والے بھی جمعیت کے کارکن تھے، تاہم ریاستی اداروں کی جانب سے انکے خلاف ٹھوس کاروائی عمل میں نہیں آئی جسکی وجہ سے اب انہوںنے پنجابی طالبان کے بعد انصار الشریعہ نامی دہشتگرد جماعت تشکیل دی ہے۔


 




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات