2024 April 24
ملائیشیا کا یمن مخالف سعودی فوجی اتحاد میں شمولیت سے انکار
مندرجات: ٩٨٧ تاریخ اشاعت: ٠٥ September ٢٠١٧ - ١٢:١٩ مشاہدات: 1018
خبریں » پبلک
ملائیشیا کا یمن مخالف سعودی فوجی اتحاد میں شمولیت سے انکار

کوالالمپور(مانیٹرنگ ڈیسک )ملائیشیا کی حکومت نے ایک بار پھر یمن کے خلاف سعودی عرب کی جنگ میں اپنی فوج بھیجنے سے انکار کر دیا۔ذرائع کے مطابق حکومت ملائیشیا نے جنگ یمن میں سعودی عرب کے ساتھ تعاون سے ایسے وقت میں انکار کیا جب اس نے کئی ہوائی جہاز سعودی عرب روانہ کیے ہیں اور اس نے دو فوجی مشقوں میں شرکت بھی کی ہے۔
ملائیشیا کے وزیر دفاع ہشام الدین حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ان کا ملک، یمن کے خلاف سعودی عرب کی جنگ میں شریک نہیں ہے۔اس سے قبل ملائیشیا کے وزیراعظم کے معاون احمد زاہد نے یمن کی مستعفی حکومت کے نائب وزیراعظم عبدالملک عبدالجلیل المخلافی سے ملاقات اور گفتگو کی تھی۔
یمن مخالف سعودی اتحاد میں ملائشیا کی شرکت کی اقوام متحدہ کے ماہرین کی تیار کردہ رپورٹ میں بھی تائید کی گئی ہے جبکہ ملائشیا کی پارلیمنٹ نے کئی بار حکومت سے جنگ یمن میں ملائیشیا کے کردار کی وضاحت پیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات