2017 November 24
میانمار کی فوج کے ہاتھوں روہنگیا مسلمانوں کا نہایت بےدردی سے قتل عام جاری
مندرجات: ٩٨٤ تاریخ اشاعت: ٠٤ September ٢٠١٧ - ١٢:٥٥ مشاہدات: 42
خبریں » پبلک
میانمار کی فوج کے ہاتھوں روہنگیا مسلمانوں کا نہایت بےدردی سے قتل عام جاری

عینی شاہدین کی جانب سے میانمار میں بچوں کے سر قلم کئے جانے اور عام لوگوں کو زندہ نذرآتش کئے جانے کے واقعات بیان کئے جانے کے بعد میانمار میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے ہوئے وحشیانہ جرائم پر تشویش بڑھتی جا رہی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ کی رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین کی جانب سے میانمار میں بچوں کے سر قلم کئے جانے اور عام لوگوں کو زندہ نذرآتش کئے جانے کے واقعات بیان کئے جانے کے بعد میانمار میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے ہوئے وحشیانہ جرائم پر تشویش بڑھتی جا رہی ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ میانمار کے فوجی، بچوں کے سرکاٹ رہے ہیں اور بےگناہ لوگوں کو زندہ ہی جلا رہے ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق میانمار کے فوجیوں نے صوبہ راخین کے ایک دیہات میں تقریبا دو سو مردوں، عورتوں اور بچوں کا قتل عام کیا ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیم فورٹی فائیو رائٹس نے بھی عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ میانمار کے فوجیوں نے بڑی تعداد میں روہنگیا عورتوں کو گرفتار کرکے بانس کے بنیں جھوپڑے میں بند کردیا اور پھرجھوپڑے کو قیدیوں سمیت جلا دیا۔
پچیس اگست سے اب تک صوبہ راخین میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف میانمار کی فوج اور انتہاپسند بودھسٹوں کے حملوں میں چار سو سے زیادہ افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی