2017 September 22
محسن ملت مفتی جعفر حسینؒ کی34وین برسی خاموشی سے گذر گئی
مندرجات: ٩٧٨ تاریخ اشاعت: ٣١ August ٢٠١٧ - ١٢:٢٢ مشاہدات: 24
خبریں » پبلک
محسن ملت مفتی جعفر حسینؒ کی34وین برسی خاموشی سے گذر گئی

 شیعیت نیوز: پاکستان کے بدترین ڈیکٹیٹر ضیاء الحق سے ملت جعفریہ کی خاطر ٹکر لینے والے ، اور نہج البلاغہ کا اردو زبان میں ترجمعہ کرنے والے عظیم عالم دین مفتی جعفرحسین ؒ کی 34 وین برسی خاموشی سے گذر گئی لیکن کسی بھی ملی تنطیم اور ادارے جو ِان سے منسلک ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں کی جانب سے انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لئے کوئی پروگرام،کانفرنس یا مجلس کا اہتمام نا کیا جاسکا، جو قومی المیہ ہے۔

البتہ سوشل میڈیا پر شیعہ خبررسانی کا کام کرنے والے اداروں نے انہیں بھرپور خراج تحسیں پیش کیا۔

ایک اطلاع کے مطابق علامہ مفتی جعفر حسین ؒ کی برسی کی مناسبت سے امامیہ اسکاوٹ نے انکی قبر پر حاضری دی اور سلامی پیش کی۔

واضح رہے کہ نہج البلاغہ کی فصیح و بلیغ ترجمہ مفتی صاحب کا کمال ہے۔ آج تک ان کے پائے کا کوئی ترجمہ نہ کرسکا،دوسری جانب مفتی جعفریہ حسین ؒ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ انکی قیادت میں ملت جعفریہ نے پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا اور ملعون ظالم ڈیکٹیٹر ضیاء الحق کو ملت کے مطالبہ تسلیم کرنے کے لئے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا تھا۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی