2017 November 22
جماعت الدعوۃ کے بعد کالعدم حرکت المجاہدین نے بھی سیاسی پارٹی بنانے کا ارادہ کرلیا
مندرجات: ٩٧٦ تاریخ اشاعت: ٣١ August ٢٠١٧ - ١٢:١٦ مشاہدات: 53
خبریں » پبلک
جماعت الدعوۃ کے بعد کالعدم حرکت المجاہدین نے بھی سیاسی پارٹی بنانے کا ارادہ کرلیا

کالعدم جماعت الدعوۃ کے بعد ایک اور کالعدم جماعت حرکت المجاہدین نے اپنی سیاسی جماعت بنانے کا ارادہ کرلیا ہے۔

 دی نیوز اخبار کی رپورٹ کے مطابق مولانا خلیل نے اصلاح وطن پارٹی کے نام سے سیاسی جماعت بنانے کا حتمی فیصلہ کیا ہے، انکے مطابق انکی جماعت ملک میں امن کے فروغ کے لئے کوشیش کرے گی۔

واضح رہے کہ دہشتگرد تنظیم حرکتہ الانصار " انصار الامہ " کا بانی رھنما فضل الرحمن خلیل ہے جو پاکستانیوں کا قاتل ھے اور ملک کہ مختلف علاقوں میں شیعہ قتل عام میں اسکا گروپ ملوث رھا ھے جبکہ کشمیر میں ھندوستانی فوج کہ خلاف کاروئیوں کے بہانے اس تکفیری دہشتگرد گروپ نے بارہ مولا اور بڈگام میں بھی ہزاروں کشمیری شیعیوں کا قتل عام کیا تھا۔

دھیاں رہے کہ ملک بھر میں سیاسی جماعتوں نے آپریشن رد الفساد سے بچنے کے لئے سیاسی دھارے میں خود کو چھپانے کئ کوشیش شروع کردی ہیں، جبکہ ان دہشتگرد و کالعدم جماعتوں کی مثال کتے کی دم جیسی ہے جو کبھی سیدھی نہیں ہوتی لہذا انکے خلاف فوری کاروائی اور انکا قلع قمع کرنا ہی ملکی ترقی و استحکام کی ضمانت ہے۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی