2017 November 24
سعودی شہزادوں اور فضائیہ کے افسروں کے لئے خفیہ جیل
مندرجات: ٩٧٣ تاریخ اشاعت: ٢٩ August ٢٠١٧ - ١٣:٤٠ مشاہدات: 45
خبریں » پبلک
سعودی شہزادوں اور فضائیہ کے افسروں کے لئے خفیہ جیل

سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اکیس جون کواپنے بھتیجے محمد بن نایف کو ولیعہدی کے عہدے سے برطرف کرکے اپنے بیٹے محمد بن سلمان کو نیا ولیعہد بنادیا تھا- محمد بن سلمان کو نیا ولیعہد بنائے جانے کے صرف تین دن بعد سعودی عرب کے اکیس شہزادوں نے سعودی فرمانروا کے نام ایک خط ارسال کرکے ان کے اس اقدام کی مخالفت کی تھی - العہد الجدید ویب سائٹ نے جس نے محمد بن نایف کے خلاف محمد بن سلمان کی بغاوت کا پردہ فاش کیا تھا سعودی دربار کے قریبی ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ محمد بن سلمان نے محمد بن نایف کے حامی شہزادوں اور فضائیہ کے افسروں کے لئے ایک خفیہ جیل بنا رکھی ہے جو ریاض کے جنوب مغربی علاقے القدیہ میں ہے -
یہ ایسی حالت میں ہے کہ ابھی تک معزول ولیعہد محمد بن نایف کے بارے میں معلوم نہیں ہے کہ وہ کہاں اور کس حال میں ہیں - انہیں آخری بار اسی دن دیکھا گیا تھا جب نئے ولیعہد محمد بن سلمان کی بیعت کی تقریب جاری تھی اور اس کے بعد ان کی رہائشگاہ کے اندر کی ان کی صرف چند تصویریں ہی سامنے آئی ہیں -




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی