2017 September 22
سعودی عرب کے ولی عہد نے اپنے سیکڑوں مخالفین کو خفیہ جیلوں میں قید کررکھا ہے
مندرجات: ٩٧٢ تاریخ اشاعت: ٢٩ August ٢٠١٧ - ١٣:٣٦ مشاہدات: 28
خبریں » پبلک
سعودی عرب کے ولی عہد نے اپنے سیکڑوں مخالفین کو خفیہ جیلوں میں قید کررکھا ہے


سعودی عرب کے ولیعہد اور سعودی بادشاہ کے بیٹے محمد بن سلمان نے اپنے مخالفین کو قید کرنے اور انکا منہ بند کرنے کے لئے خفیہ جیلیں بنا رکھی ہیں۔ن میں اپنے سیکڑوں مخالفین کو قید کررکھا ہے۔۔

اطلاعات کے مطابق محمد بن سلمان نے سابق ولیعہد کے حامیوں ، بعض سعودی شہزادوں اور سعودی فضائیہ کے بعض افسروں کو ریاض کے جنوب مغرب میں واقع خفیہ جیل ”  القدیہ ” میں بند کررکھا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس جیل میں قید فوجی افسرون کی تعداد 70 ہے جن میں 2 میجر جنرل بھی شامل ہیں۔

العہد الجدید کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان ممکن ہے کہ سعودی عرب کے وزير خارجہ عادل الجبیر اور بادشاہی دربار کے مشیر سعود القحطانی کو بہت جلد عہدوں سے برطرف کردیں کیونکہ وہ قطر کے بحران کی مدیریت میں بری طرح ناکام ہوگئے ہیں۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی