2017 November 24
سعودی شہزادے نے ترکی میں شاہ خرچیوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے
مندرجات: ٩٦٨ تاریخ اشاعت: ٢٨ August ٢٠١٧ - ١٢:٢٥ مشاہدات: 46
خبریں » پبلک
سعودی شہزادے نے ترکی میں شاہ خرچیوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے

سعودی شہزادے الولید بن طلال بن عبدالعزیز السعود نے جواپنے اہلِ خانہ اور ملازمین سمیت دو درجن سے زائد افراد کے ہمراہ ترکی کے علاقے بودرم کے ایک مہنگے ریزورٹ میں قیام کیا تھا صرف ایک ہفتے کے دوران اپنی چھٹیوں پر 5 لاکھ 58 ہزار پاؤنڈ یعنی ساڑھے سات کروڑ پاکستانی روپوں سے بھی زیادہ رقم خرچ کردی۔

ترک روزنامہ حریت کے مطابق شہزادہ الولید 14 اگست کو ترکی پہنچے تھے اور ان کے ساتھ 300 سوٹ کیس بھی تھے جبکہ ساحلی علاقے میں تفریح کی غرض سے 30 سائیکلیں ان کے علاوہ تھیں۔ ان کا یہ سارا سامان ایک بڑے ٹرک پر لاد کر ہوٹل پہنچایا گیا۔

62 سالہ سعودی شہزادے کی حفاظت پر ان کے 12 ذاتی باڈی گارڈز بھی ساتھ آئے تھے۔ ساحلِ سمندر پر انہوں نے اپنے لیے ایک پورا ہوٹل کرائے پر لے رکھا تھا جو ایک ہفتے تک ان کے استعمال میں رہا۔ ایک مقامی ہوٹل میں انہوں نے کھانے سے خوش ہوکر باورچی کو تقریباً ساڑھے چار ہزار پاؤنڈ ٹپ بھی دی اور اسی طرح لاکھوں پاؤنڈ دیگر تفریحات پر خرچ کیے۔

واضح رہے کہ شہزادہ الولید کنگڈم ہولڈنگ کمپنی کے مالک ہیں اور فوربس میگزین کے مطابق دنیا کے 45 ویں امیر ترین شخص ہیں جن کے ذاتی اثاثوں کی مجموعی مالیت تقریباً 19 ارب ڈالر ہے۔ وہ ٹوئٹر کے علاوہ دوسری بڑی عالمی کمپنیوں کے اہم حصہ داروں میں بھی شامل ہیں۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی