2017 September 23
شامی حکومت کے مخالفین شام میں اقتدار تک پہنچنے کے لیے نئے راستے تلاش کریں: سعودی وزیر خارجہ
مندرجات: ٩٦٥ تاریخ اشاعت: ٢٦ August ٢٠١٧ - ١١:٤٤ مشاہدات: 28
خبریں » پبلک
شامی حکومت کے مخالفین شام میں اقتدار تک پہنچنے کے لیے نئے راستے تلاش کریں: سعودی وزیر خارجہ

سعودی وزیرخارجہ نے آل سعود سے وابستہ شامی حکومت کے مخالفین سے کہا ہے کہ وہ شام میں اقتدار تک پہنچنے کے لئے نئے راستے تلاش کریں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ سعودی وزیرخارجہ نے آل سعود سے وابستہ شامی حکومت کے مخالفین سے کہا ہے کہ وہ شام میں اقتدار تک پہنچنے کے لئے نئے راستے تلاش کریں۔

ایسوشی ایٹڈ پریس نے ایک سعودی عہدیدار کے حوالے سے جس نے اپنا نام ظاہرنہ کرنے کی درخواست کی ہے خبردی ہے کہ سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر نے ابھی تک کھل کر نہیں کہا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد شاید مسند اقتدار پر باقی رہیں گے تاہم انہوں نے شامی حکومت کے مخالفین سے کہا ہے کہ وہ مسند اقتدار تک پہنچنے کے لئے نئے راستےتلاش کریں۔
مذکورہ عہدیدار کا کہنا ہے کہ اگر نئے راستوں کے انتخاب کی بات کریں تو ایسے میں بشاراسد کے اقتدار میں رہنے یا نہ رہنے کا معاملہ کیا ہوگا۔
سعودی عرب سے وابستہ شامی حکومت کے مخالفین نے جو بشاراسد کے اقتدار میں رہنے کے خلاف ہیں منگل کو ریاض میں ایک اجلاس تشکیل دیا تھا جس میں جنیوا مذاکرات کے لئے مخالفین کی طرف سے ایک متحدہ وفد بھیجنے پر غور کرنا تھا البتہ یہ اجلاس بھی ناکام ہوگیا۔
شام کے حالات کا جائزہ لینے کے لئے جنیوا مذاکرات ستمبرمیں ہونےوالے ہیں۔
اس سے پہلے شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن ڈی میستورا نے شامی حکومت کے مخالفین سے کہا تھا کہ وہ جنیوا مذاکرات کے لئے اپنے موقف کو یکساں بنائیں کیونکہ اس سے پہلے کے مذاکرات بے سود ثابت ہوئے تھے۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی