2024 March 29
مجلس علماء ہند شعبہ قم کا عظیم الشان اجلاس+ تصاویر
مندرجات: ٩٥٢ تاریخ اشاعت: ٢١ August ٢٠١٧ - ١١:٠١ مشاہدات: 1288
خبریں » پبلک
مجلس علماء ہند شعبہ قم کا عظیم الشان اجلاس+ تصاویر

اپنی نوعیت کا منفرد اجلاس، مجلس علماء ہند کے نائب صدر حجۃ الاسلام و المسلمین عالیجناب مولانا سید محسن تقوی صاحب کی صدارت، ہندوستان کے ہر صوبہ کے طلاب کی اکثریت، نیز ہندوستان میں موجود مختلف صوبوں کے مجلس علماء ہند کے عہدہ داروں کی شمولیت کے ساتھ قم المقدسہ میں ۱۷ اگست بروز جمعرات منعقد ہوا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اپنی نوعیت کا منفرد اجلاس، مجلس علماء ہند کے نائب صدر حجۃ الاسلام و المسلمین عالیجناب مولانا سید محسن تقوی صاحب کی صدارت، ہندوستان کے ہر صوبہ کے طلاب کی اکثریت، نیز ہندوستان میں موجود مختلف صوبوں کے مجلس علماء ہند کے عہدہ داروں کی شمولیت کے ساتھ قم المقدسہ میں ۱۷ اگست بروز جمعرات منعقد ہوا۔
اس پروگرام کی پہلی تقریر حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا اختر عباس جون صاحب نے کی اور حالات حاضرہ اور ہماری ذمہ داری کے عنوان سے حاضرین کو خطاب کیا موصوف نے اپنے بیان میں کہا:
ہر میدان خصوصا علمی میدان میں اگر کسی کو سب سے آگے ہونا چاہئے تو وہ ہم ہی ہیں ۔پھر بھی ہمیں مثبت پہلووں پر نظر رکھنی چاہئے، منفی پہلووں سے با خبر بھی ہیں پر امید بھی ہیں، اسی قم کی سرزمین سے، روایات کی روشنی میں۔
دوسری تقریر حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا محمد میاں عابدی نے مجلس علماء ہند شعبہ قم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: پہلے اپنی شناخت کی ضرورت ہے، قم کے سلسلہ میں روایات سے مراد ہم بھی ہیں
ہر طالب علم ہر حال میں اپنے علاقہ کا رہبر ہے،  وہاں کے لوگوں کا ملجاء و ماوا ہے ، یہ جائے شکر ہے۔
فکروں کا الگ الگ ہونا طبیعی ہے لیکن مختلف افکار کا ایک سمت پر لانا یہ ایک مہذب قوم کا ہنر ہے ، اور اس کے لئے اپنے آپ کو فنا کرنے کی ضرورت ہے ۔
تیسری اور صدارتی تقریر کو مہمان خصوصی مجلس علماء ہند کے نائب صدر حجۃ الاسلام و المسلمین عالیجناب مولانا سید محسن تقوی صاحب نے خطاب فرمایا اور مجلس علماء ہند کی  تاریخ و کارکردگی  پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: قم کے طلاب آنے والے ہندوستان کا مستقبل ہیں  آفتاب شریعت مولانا کلب جواد صاحب مجلس علماء کا احیاء کیا ، سب علماء نے متفقہ طور سے اس کی تائید کی ، ساڑھے سات سو سے زیادہ علماء کرام کی موجودگی میں عظیم الشان جلسہ ہوا۔ادارہ کی موجودہ کارکردگی کے طور پر مختلف شہروں میں تعلیمی اور سیاسی سرگرمیاں اس وقت ہو رہی ہیں ۔ انتہاء میں آپ نے  قائد ملت صدر مجلس علماء ہند حجۃ الاسلام و المسلمین عالیجناب مولانا سید کلب جواد  صاحب کے بیانیہ کی قرائت  کیا۔ اس اجلاس میں قم المقدسہ کے طلاب اور علماء نے کثیر تعداد میں شریک ہوکر اپنی بیداری کا ثبوت دیا۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات