2017 December 11
آل سعود نے شیعہ نشین شہر العوامیہ کا المسورہ علاقہ مکمل طور پر مسمار کردی
مندرجات: ٩٤٣ تاریخ اشاعت: ١٩ August ٢٠١٧ - ١٠:٠٢ مشاہدات: 54
خبریں » پبلک
آل سعود نے شیعہ نشین شہر العوامیہ کا المسورہ علاقہ مکمل طور پر مسمار کردی

مشرقی عربستان کے حکام کا کہنا ہےکہ شیعہ اکثریتی علاقے العوامیہ کے علاقے المسورہ میں مسماری کا کام مکمل ہوچکا ہے۔

بلدیہ الشرقیہ کے ذرائع ابلاغ کے ڈائریکٹر محمد بن عبدالعزیز الصیفان کا کہنا ہے کہ المسورہ علاقے میں مسماری کا کام مکمل کرلیا گیا ہے اب چند دنوں کے دوران ملبہ ہٹانے کا کام شروع کیا جائے گا۔

العوامیہ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ آل سعود علاقے میں شیعوں پر ظلم کررہی ہے اور مختلف بہانوں سے اس علاقے کو لوگوں کو تنگ کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ تین ماہ کے دوران سعودی سیکورٹی اہلکاروں نے العوامیہ کے نہتے شہریوں پر ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

ڈائریکٹر محمد بن عبدالعزیز الصیفان کا کہنا ہے کہ المسورہ میں کل 488مکانات مسمار کئے گئے ہیں۔

گزشتہ تین ماہ سے سعودی مظالم کے شکار اس علاقے میں اب تک متعدد افراد شہید ہو چکے ہیں۔

سعودی مظالم سے پریشان سینکڑوں شیعہ مسلمان اپنے گھربار چھوڑ کر آس پاس کے علاقوں کی طرف نقل مکانی کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ آل سعود نے اس علاقے کی بجلی اور پانی جیسی بنیادی سہولتیں بھی بند کر رکھی ہیں۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی