2017 September 22
سعودی حکومت نے اس سال بھی یمنی مسلمانوں کو حج کی اجازت نہیں دی
مندرجات: ٩٣٨ تاریخ اشاعت: ١٦ August ٢٠١٧ - ١٠:١٥ مشاہدات: 29
خبریں » پبلک
سعودی حکومت نے اس سال بھی یمنی مسلمانوں کو حج کی اجازت نہیں دی

یمن کے حج و عمرہ کے امور کے سربراہ عبداللہ عامر نے کہا ہے کہ سعودی حکومت، یمنی عازمین حج کو فریضہ حج سے محروم کر کے حج کو سیاسی بنانے کی کوشش کر رہی ہے- یمنی عہدیدار عبداللہ عامر نے سعودی حکومت اور اس کے ایجنٹوں کی جانب سے فریضہ حج کو تجارت کا ذریعہ بنائے جانے کی بھی مذمت کی - اس سے قبل شام کی وزارت اوقاف نے بھی سعودی عرب پر حج کو سیاسی بنانے کا الزام لگایا تھا اور اعلان کیا تھا کہ رواں سال میں بھی شامی عوام کو فریضہ حج کی ادائگی کا موقع نہیں دیا گیا - قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے سعودی حکام پر دوحہ کے ساتھ اختلافات کے بعد فریضہ حج کو سیاسی بنانے کا الزام لگایا- ماہرین کا خیال ہے کہ ریاض کے اس فیصلے کا مقصد ان ممالک پر دباؤ ڈالنا ہے جو آل سعود کی پیروی نہیں کرتے-





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی