2024 March 29
خادم الحرمین کے سیکیورٹی اہلکاروں کی اسلامی خدمات/ مسجد شہید کرنے کے بعد جوتوں سمیت سیلفیاں + تصاویر
مندرجات: ٩٣٠ تاریخ اشاعت: ١٣ August ٢٠١٧ - ١٠:٠٧ مشاہدات: 1015
خبریں » پبلک
خادم الحرمین کے سیکیورٹی اہلکاروں کی اسلامی خدمات/ مسجد شہید کرنے کے بعد جوتوں سمیت سیلفیاں + تصاویر

آل سعود اور آل یہود کے کارندوں نے حجاز مقدس کے العوامیہ شہر میں موجود شیعہ مسلمانوں کی مسجد کو شہید کرنے کے بعد جوتوں سمیت مسجد میں داخل ہوکر سیلفیاں بنا کر اپنی لادینیت کا ثبوت پیش کیا۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شیعہ اکثریتی شہر العوامیہ میں موجود شیعیان حیدر کرار کی جامع مسجد کو نام نہاد خادم الحرمین الشریفین کے اہلکاروں نے شہید کرکے وہاں موجود مقدس کتبات اور دیگر اشیاء کی توہین کی۔

سعودی اہلکار العوامیہ شہر کی ایک اور مسجد کو شہید کرنے کے بعد جوتوں سمیت مسجد میں داخل ہوئے اور شہید شیخ النمرباقر النمر کی تصویر کو روندتے ہوئے سیلفیاں بناتے رہے۔

یاد رہے کہ سعودی حکام نے العوامیہ کا محاصرہ کیا ہوا ہے۔

اب تک العوامیہ کے سینکڑوں باشندے آس پاس کے علاقوں میں پناہ لے چکے ہیں۔

مشرقی سعودیہ کا شیعہ اکثریتی علاقہ  تیل کے ذخائر سے مالامال ہے۔

2011 کے اوائل سے العوامیہ کے مکین آل سعود کے مظالم کے خلاف پرامن احتجاج کر رہے ہیں جنہیں سعودی حکام طاقت کے ذریعے کچلنے کی کوشش کررہے ہیں۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات