2024 April 26
سعودی عرب حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرنے والے عالم دین کو تیرہ سال قید
مندرجات: ٩٢٦ تاریخ اشاعت: ١٢ August ٢٠١٧ - ١٥:٥٩ مشاہدات: 1050
خبریں » پبلک
سعودی عرب حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرنے والے عالم دین کو تیرہ سال قید

سعودی عرب کی نمائشی عدالت نے ملک کے سرکردہ شیعہ عالم دین شیخ حسین الراضی پر اشتعال پھیلانے، سرکاری فیصلوں کی مخالفت کرنے اور فعال سیاسی کارکنوں کی حمایت کا الزام عائد کیا ہے۔

شیخ حسین الراضی کے خلاف نمائشی عدالت کے فیصلے پر سعودی عرب کے عوامی حلقوں کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ فعال سیاسی کارکنوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے عدالتی فیصلے کو ظالمانہ اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔
شیخ حسین الراضی، سعودی عرب کی شاہی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف کھل کر تنقید اور ملک میں آزادی اور انصاف کے قیام کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔
انہوں نے سعودی حکام کی جانب سے سرکردہ عالم دین آیت اللہ نمر باقر النمر کو سزائے موت دے کر شہید کیے جانے کے فیصلے پر بھی کڑی نکتہ چینی کی تھی جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات