2024 March 29
امام علی رضا علیہ السلام پوری امت کے امام تھے: مفتی گلزار احمد نعیمی
مندرجات: ٩٢٤ تاریخ اشاعت: ١٠ August ٢٠١٧ - ١٠:٢٢ مشاہدات: 1106
خبریں » پبلک
امام علی رضا علیہ السلام پوری امت کے امام تھے: مفتی گلزار احمد نعیمی

امام علی رضا علیہ السلام کی تعلیمات اور عملی کارنامے پوری امت کیلئے مشعل راہ ہیں ۔ آپ نے امامت کا فریضہ سنبھالنے کے بعدتمام امت کو علوم نبوت سے روشناس کرایا ۔ ان خیالات کا اظہار معروف مذہبی سکالر مفتی گلزار احمد نعیمی صدر جماعت اہل حرم پاکستان نے رضویہ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ولادت امام رضا کے حوالے سے اسلام آباد میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ جب امام رضا کا نیشا پور میں ورور ہوا تھا ، وہاں بیس ہزار علماء سے آپ نے سلسلۃ الذھب والی حدیث کا نہ صرف سماع کیا بلکہ املا بھی کی ۔ ان میں اکثریت علماء اہل سنت کی تھی اور اہل تشیع بھی موجود تھے ۔ میرا اولادِ امام رضا سے سوال ہے کہ کیا آج آپ میں سے کوئی شخص ہے جو اہل سنت اور اہل تشیع کیلئے یکساں قابل قبول ہو؟کیا اہل تشیع کے رضویوں اور اہل سنت کے مشہدیوں کے اندر یہ احساس کبھی بیدار ہوا کہ ہم ایک عظیم باپ کی اولاد ہیں جو تمام مکاتب فکر کیلئے قابل قبول تھے ، ہمیں بھی ایسا ہونا چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج امت کو اتحاد و وحدت کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے ۔ ہمیں اتحاد کی حقیقی بنیادوں کو اجاگر کرنا ہو گا۔طاغوت ہماری اینٹ سے اینٹ بجا دینا چاہتا ہے اور ہم باہمی اختلافات کی نظر ہو چکے ہیں ۔ہمیں اس رویے سے باز رہنا ہو گا ۔ غلبہ اسلام کیلئے ایک مضبوط و مربوط جدوجہدکی اشد ضرورت ہے۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات