2024 April 26
پاکستانی شیعوں کا اہلسنت سے کوئی اختلاف نہیں
مندرجات: ٩١٨ تاریخ اشاعت: ٠٨ August ٢٠١٧ - ١٠:١٧ مشاہدات: 1028
خبریں » پبلک
پاکستانی شیعوں کا اہلسنت سے کوئی اختلاف نہیں

جماعت اہلسنت کے مرکزی ناظم اعلیٰ «پیر سید ریاض حسین شاه» نے کہا ہے کہ: دنیا میں ناامنی کی وجہ سعودیہ ہے۔ انہوں نے کہا: سپاہ صحابہ، القاعدہ، داعش،اور دوسرے گروہوں کا سعودیہ سے رابطہ ہے۔

«پیر سید ریاض حسین شاه» نے کہا: سعودیہ «عبد الوهاب» اور «ابن تیمیه» کے نظریات پر عمل کر رہا ہے جس کی وجہ سے آج دنیا میں دہشتگردی پھیل چکی ہے۔
 
انہوں نے کہا: اسلام محبت کا درس دیتا ہے، لیکن انہوں نے نبی (ص) سے محبت کو جرم قرار دیا ہے اور ناقص اسلام کی تبلیغ کر رہے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: عبدالوہاب کے پیروکار اپنے سوا سب کو کافر سمجھتے ہیں اور اپنے آپ کو مسلمانوں کا سربراہ جانتے ہیں۔

پیر صاحب نے کہا ہے کہ: آج شام عراق یمن میں دہشتگروں کو سعودیہ کی مالی حمایت حاصل ہے۔

انہوں نے کہا اسلام کسی بے دفاع کو قتل کرنے کی اجازت نہیں دیتا ہے، اس وجہ سے لندن یا امریکہ میں دہشتگردی کے واقعات سے اسلام کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

ریاض حسین نے کہا: جو مقدس مقامات پر حملے کرتے ہیں ان کو بھی سعودیہ کی مالی حمایت حاصل ہے۔

ان کے مطابق پاکستان میں اہلسنت اور شیعوں میں کوئی اختلاف نہیں ہے، اور جو اختلافات پیدا ہوتے ہیں ان کے پیچھے وہابی فکر ہوتی ہے۔
 
انہوں نے کہا: اب وقت آیا ہے کہ سب حقیقی اسلام سے آگاہ ہو جائے، اور وہابی فکر سے نجات ہیدا کریں۔
 
پیر ریاض حسین نے کہا: جب تک لوگ وہابی فکر کی حقیقت سے آگاہ نہیں ہوں گے تب تک مسلمانوں میں اختلافات باقی رہینگے۔

 




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات