2017 August 21
سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی، کراچی میں دہشتگردی کی سازش ناکام، امام بارگاہ مزارات ہدف تھے
مندرجات: ٩١٣ تاریخ اشاعت: ٠٨ August ٢٠١٧ - ١٠:٠١ مشاہدات: 12
خبریں » پبلک
سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی، کراچی میں دہشتگردی کی سازش ناکام، امام بارگاہ مزارات ہدف تھے

شیعیت نیوز: ڈی آئی جی محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) عامر فاروقی کا کہنا ہےکہ گزشتہ رات کی کارروائی میں کراچی کو بڑی تباہی سے بچالیا گیا۔ شہر میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ اور افغان خفیہ ایجنسی ’’این ڈی ایس‘‘ ملوث ہیں۔

ڈی آئی جی،سی ٹی ڈی عامر فاروقی نے ایس ایس پی عمر شاہد کےہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کارروائی کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں گزشتہ روز کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے جب کہ 4 کو گرفتار کیا گیا، ہلاک دہشت گرد کراچی کے علاقے گارڈن میں ایک کمیونٹی سینٹر پر حملہ کرنا چاہتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ رات سی ٹی ڈی نے 3 مختلف مقامات پر چھاپے مارے جس دوران 2 سلیپرز سیل کا سراغ لگایا گیا۔

عامر فاروقی کے مطابق گزشتہ رات کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک اور 4 کو گرفتار کیا گیا تاہم ہلاک دہشت گردوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ ہلاک ملزمان سے کلاشنکوف، پستول اور دیسی ساختہ بم برآمد ہوئے ہیں ،دہشت گرد جماعت خانے، امام بارگاہوں اور مزارات پر حملہ کرنا چاہتے تھے۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی