2024 April 26
اہلسنت کی جانب سے منعقدہ جشن ولادت امام رضا علیہ السلام میں حرم رضوی کے خدام کی شرکت + تصاویر
مندرجات: ٩١٢ تاریخ اشاعت: ٠٦ August ٢٠١٧ - ٠٩:٣٢ مشاہدات: 1231
خبریں » پبلک
اہلسنت کی جانب سے منعقدہ جشن ولادت امام رضا علیہ السلام میں حرم رضوی کے خدام کی شرکت + تصاویر

عراق کے اہلسنت مکتب فکر کی جانب سے منعقدہ جشن ولادت باسعادت امام رضا علیہ السلام میں خدام حرم مطہر رضوی کے کاروان نے شرکت کی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عالمی عوامی جشن "زیر سایہ خورشید" میں عراق کے لئے نکلے حرم مطہر رضوی کے کاروان نے آٹھویں دن عراق کے زبیر شہر کے ایک مسجد میں اہلسنت برادران کی جانب سے منعقدہ جشن ولادت امام رضا علیہ السلام میں شرکت کی۔

کاروان رضوی کا استقبال کرتے ہوئے شیخ جمال الدوسری نے کہا کہ اس قدیم مسجد اور نمازگزاروں کے لئے افتخار کا باعث ہے کہ وہ عشرہ کرامت میں حرم مقدس امام رضا علیہ السلام کے پرچم کے میزبان ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہر دور میں علمائے اہلسنت و تشیع نے ائمہ اہل بیت علیہم السلام کے اعلیٰ و ارفع مقام و منصب پر تاکید کرتے رہے ہیں۔

ان کا کہا تھا کہ اہلسنت کی کتابوں میں ہمیشہ ہی امام رضا علیہ السلام کو عالم، رہبر و پیشوا جیسے عنوانات سے یاد کیا گیا ہے۔

اس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے آیۃ اللہ محسن حیدری نے کہا کہ عراق کی کامیابی اور قومی سلامتی کا راز صرف اور صرف باہمی اتحاد ہے۔

اس پروگرام میں آیۃ اللہ حیدری نے حرم مطہر امام رضا علیہ السلام کی جانب سے شہر کے امام جمعہ شیخ الدوسری کو مخصوص تخائف سے بھی نوازا۔






Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات