2024 March 29
آل سعود کا جھوٹ: غاصب اسرائیل اور فلسطین کے درمیان سعودی ثالثی کے دعوے کو الاقصی کے خطیب مسترد کیوں کر دیا؟
مندرجات: ٩١١ تاریخ اشاعت: ٠٦ August ٢٠١٧ - ٠٩:٢٨ مشاہدات: 929
خبریں » پبلک
آل سعود کا جھوٹ: غاصب اسرائیل اور فلسطین کے درمیان سعودی ثالثی کے دعوے کو الاقصی کے خطیب مسترد کیوں کر دیا؟

قبلہ اول مسجد الاقصی کے خطیب نے غاصب صیہونی اور فلسطین کے درمیان ٹکراو ٹالنے کے لئے سعودی ثالثی کے دعوے کو مسترد کردیا۔


فلسطینی مفتی اور مسجد الاقصی کے خطیب شیخ عکرمہ بصری نے کہا کہ فلسطینی عوام بالخصوص قدس کے باشندوں کی ثابت قدمی کے سبب فلسطینی عوام نے جواںمردی سے قدس کا دفاع کیا اورغاصب صیہونی اپنے مذموم عزائم میں ناکام رہے۔

انہوں نے اس بات پر شدید حیرت کا اظہار کیاہے کہ بعض عرب سربراہ اس کامیابی کا سہرا اپنے سر باندھ رہے ہیں۔ جبکہ حقیقت اس کے بر عکس ہے چونکہ فلسطین کے گوشے گوشے سے لاکھوں فلسطینی قدس پہنچ گئے اور اپنے فریضے کو نبھاتے ہوئے غاصب صیہونیوں کو ان کے عزائم سے باز رکھا اور مسجد الاقصی میں کوئی پابندی اور صیہونی تدبیر کارآمد نہیں ہونے دی۔
 
ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی علما ء نے تاکید کی ہے کہ فلسطینی عوام امن و سکون کو برقرار رکھتے ہوئے ابھی صیہونی فوجیوں کیساتھ جھڑپوں سے پرہیز کرے تاکہ یہ غاصب ان پر مظالم نہ کر سکیں۔ خطیب مسجد اقصیٰ نے غاصب صیہونیوں کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مسجد الاقصی صہیونیوں کے قبضے میں ہے جو باطل اور مردود حکومت ہے جبکہ قدس صرف اور صرف امت اسلامی کا ہے۔

یاد رہے کہ آل سعود نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک سلمان کے ٹیلیفون اور دنیا بھر کے بعض رہنماوں خصوصا امریکہ کی کوششوں کے بعد قدس مسئلہ حل ہو گیا ہے۔فلسطینی عوام نے آل سعود کے جھوٹے دعووں کے جواب میں آل سعود کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات