2017 August 21
دہشتگردوں کو اسلام سے نسبت دینا دین اسلام پر ظلم ہے: لبنانی اہلسنت عالم دین
مندرجات: ٩١٠ تاریخ اشاعت: ٠٥ August ٢٠١٧ - ١٢:٣٥ مشاہدات: 21
خبریں » پبلک
دہشتگردوں کو اسلام سے نسبت دینا دین اسلام پر ظلم ہے: لبنانی اہلسنت عالم دین


 استقامت کے حامی علماء کی یونین کے صدر ’’شیخ مہر حمود‘‘نے مقاومت اسلامی کی 33 روزہ جنگ میں کامیابی کی سالگرہ کے موقع پر حزب اللہ لبنان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کو حزب اللہ کے جیسا تصور کرنا اور داعش کے جرائم کی توجیح پیش کرنا قابل تعجب ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بعض ممالک کا حزب اللہ کو عربوں کے مقابل قرار دینا اور ایران کی حمایت کی وجہ سے شیعہ وابستگی کا بہانہ بنانا ناقابل قبول ہے۔

موصوف اہلسنت عالم دین نے کہا کہ اس طرح کی باتوں سے دشمن کو فائدہ پہنچے گا  کیونکہ وہ ہمیں آپس میں دست گریباں کرنا چاہتا ہے۔

شیخ مہر حمود  نے داعش اور حزب اللہ کو ایک ہی پلڑے میں تولے جانے پر اظہار تعجب کرتے ہوئے کہا کہ تکفیریوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں بلکہ وہ دین میں داخل ہی نہیں ہے اور ان کو اسلام سے نسبت دینا اسلام پر بہت بڑا ظلم ہو گا۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی