2017 December 17
العوامیہ کے محلوں پر سعودی فوجیوں کا اندھا دھند حملہ
مندرجات: ٩٠٣ تاریخ اشاعت: ٠٢ August ٢٠١٧ - ١١:٣٥ مشاہدات: 60
خبریں » پبلک
العوامیہ کے محلوں پر سعودی فوجیوں کا اندھا دھند حملہ

سعودی عرب کے فوجیوں اور سیکورٹی اہلکاروں نے مشرقی شہر العوامیہ کے سبھی محلوں پر حملہ کیا ہے جس کے دوران مساجد دوکانوں اور گھروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے

 ایک ایسے وقت جب سعودی فوجی العوامیہ میں گذشتہ بیاسی روز سے مختلف علاقوں پر حملے کر رہے ہیں اب وہ بکتر بندگاڑیوں اور بھاری ہتھیاروں کے ساتھ العوامیہ میں داخل ہوگئے ہیں - سعودی فوجیوں نے العوامیہ کے مختلف علاقوں پر بلاتفریق حملہ کیا ہے جس میں مساجد، مکانات اور دوکانوں سبھی کو نشانہ بنایاگیا ہے - سعودی فوجیوں نے العوامیہ سے تین نوجوانوں کو اغوا کرلیا ہے - اس درمیان سوشل میڈیا پر سعودی فوجیوں کی ایسی تصویریں جاری ہونے سے جن میں انہیں ایک اسکول کی چھت سے لوگوں کے گھروں میں فائرنگ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے عوام میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے - سعودی حکومت نے العوامیہ پر حملہ کرنے سے پہلے اس شہر کے سبھی اسکولوں کو بند کردیا ہے اور اسکولوں کو فوجی چھاؤنیوں میں تبدیل کردیا ہے - اس درمیان سعودی فوجیوں نے الدیرہ علاقے پر بھی مارٹر اور توپخانوں سے حملہ کیا اور العوامیہ کے متعدد محلوں کا محاصرہ کرلیا ہے جبکہ کئی محلوں کی بجلی بھی کاٹ دی ہے تاکہ لوگ اپنے گھر بار چھوڑ کر چلے جائیں -




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی