2024 May 16
کسی نے احمد لدھیانوی کے کہنے پر دہشتگرد معاویہ اعظم کو رہا کیا، دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے، شیخ وقاص
مندرجات: ٩٠١ تاریخ اشاعت: ٠٢ August ٢٠١٧ - ١١:٢٢ مشاہدات: 1867
خبریں » پبلک
کسی نے احمد لدھیانوی کے کہنے پر دہشتگرد معاویہ اعظم کو رہا کیا، دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے، شیخ وقاص

 شیعیت نیوز: جھنگ کے معروف سیاسی رہنما شیخ وقاص اکرم نے دہشتگر معاویہ اعظم کی رہائی پر اپنے ردعمل میں کہا کہ کسی نے دہشتگرد احمد لدھیانوی کے کہنے پر دہشتگرد معاویہ اعظم کو رہا کردیا ہے ،یہ دونوں دہشتگرد فورتھ شیڈول میں شامل ہیں اب اگے دیکھئے کیا ہوتا ہے۔

یہ بات انہوںنے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں دہشتگرد معاویہ اعظم کی اچانک رہائی کے موقع جاری کیا ہے۔

واضح رہے کہ ۱۷ ماہ قبل کالعدم اہلسنت و الجماعت کے دہشتگرد رہنما اعظم طارق کے بیٹے کو دہشتگردانہ اور پاکستان مخالف کاروائیوں میں ملوث ہونے کی بناء پر سیکورٹی اداروںنے گرفتار کرلیا تھا لیکن اچانک اس دہشتگرد کو رہا کردیا گیا ہے جو کہ ملکی سلامتی کے لئے شدید خطرہ ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نواز حکومت وزیر اعظم نواز شریف کی برطرفی کے بعد پاکستان دشمن اقدامات اُٹھارہی ہے ، اسی سلسلے میں گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر کے وزراء اعلیٰ کی جانب سے پاکستانی ریاست کے خلا ف بیانات جہاں پاکستان کی سالمیت کے ساز ش ہیں تو وہیں پر دہشتگرد رہنماوں کی رہائی اس بات کی جانب اشارہ کررہی ہے کہ مسلم لیگ حکومت نے وزیر اعظم کی برطرفی کا بدلہ لینے کے لئے پاکستان کے خلاف کوئی بڑی سازش تیار کرلی ہے۔

واضح رہے کہ معاویہ اعظم کالعدم داعش کہ سرغنہ ملک اسحاق کا دست راست اور پاکستانیوں کہ قتل میں ملوث رھا ھے ۔ اسکی رھائی داعش کی پاکستان میں  زمینہ سازی کا سبب بنے گی ۔ آرمی چیف و مقتتدر ادارہ اس پاکستان دشمن منصوبہ کا نوٹس لیں




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات